National Symbols that we are proud of.
الرسالہ، جنوری ۲۰۰۲، صفحہ ۱۱
سے کہیں زیادہ بہتر حالت میں ہیں ۔ میں نے کہا کہ میں ہندوستان میں مہاتما گاندھی پر تنقید کرتا ہوں اور وہ وہاں کے انگریزی اخبار میں چھپتی ہے (مثال کے طور پر روزنامہ پائینیر، نئی دہلی، ۲۶ جنوری، ۱۹۹۷) آپ لوگ پاکستان کے اخباروں میں قائد اعظم پر تنقید شائع نہیں کر سکتے ۔ ہندوستان میں مسلمانوں کی تعداد آج پاکستان کے مسلمانوں سے بہت زیادہ ہے ۔ اردو زبان کے تمام بڑے بڑے مسلم رائٹر ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ بشمول پاکستان، پوری مسلم دنیا کا سب سے بڑا دولت مند آدمی ہندوستان میں موجود ہے ۔ تمام بڑے بڑے اسلامی ادارے ہندوستان میں پائے جاتے ہیں ۔ مسلم عہد کی تقریباً تمام تاریخی یادگاریں ہندوستان میں ہیں، وغیرہ، وغیرہ۔
انہوں نے کہا کہ کوئی زبان ابتدائی اسکولوں کی بنیاد پر زندہ رہتی ہے ۔ اور ہندوستان میں ابتدائی اسکولوں میں اردو زبان کا خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔ پھر ہندوستان میں اردو زبان کیسے زندہ رہ سکتی ہے۔ میں نے کہا کہ خدا کے فضل سے ہمارے یہاں اسکولوں میں بھی اردو کی تعلیم دی جاتی ہے۔ مگر اس سے بڑھ کر یہ کہ ہندوستان میں تقریباً ۵ لاکھ کی تعداد میں چھوٹے بڑے مدرسے پائے جاتے ہیں اور ان سب مدرسوں کا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔ پھر آپ کیسے کہہ سکتی ہیں کہ ہندوستان میں اردو زبان کی جڑ کاٹ دی گئی ہے۔
اس سفر میں بہت سے بنگلہ دیشی مسلمانوں سے ملاقات ہوئی۔ کئی لوگ مجھ کو اپنے گھر لے جانا چاہتے تھے۔ مگر کانفرنس کی مصروفیتوں کی وجہ سے میرے پاس زیادہ وقت نہ تھا۔ تاہم ایک بنگلہ دیشی مسلمان کے اصرار پر ان کے گھر جانے کا اتفاق ہوا۔ ۲ جون کی صبح کو وہ اپنی گاڑی لے کر ہوٹل پر آئے اور مجھ کو اپنے گھر لے گئے ۔ اس طرح ۲ جون کی صبح کا کچھ وقت ان کے گھر پر گزرا۔ یہ محمد صادق صاحب کا گھر تھا۔ ان کے چھوٹے بھائی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ محمد صادق صاحب اردو زبان نہیں جانتے مگر وہ جاپانی زبان روانی کے ساتھ بولتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ جاپانی کاروں کے امپورٹر ہیں۔ اس بنا پر انہیں اکثر
‹ Previous page Next page › Contents of January 2002 All issues