Al-Risala · March 2002 · page 63

Let truth prevail

الرسالہ، مارچ ۲۰۰۲، صفحہ ۶۳

کیا، فلسفہ و نفسیات، تاریخ، سائنس، مذہب، سماجیات اور آخر میں اسلام کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے بعد مجھ پر یہ حقیقت منکشفت ہوئی کہ اسلام خدا کا سچا دین ہے۔ اب میں نے اسلام کو نئے یقین کے ساتھ اختیار کر لیا۔ اس کے بعد اسلام ہی میرا مستقل موضوع بن گیا۔

ایک پروفیسر صاحب نے کہا کہ آپ جو نظریہ پیش کرتے ہیں اس کی بہت سے لوگ مخالفت کرتے ہیں۔ پھر آپ اپنے مشن کا مستقبل کیا دیکھتے ہیں۔ میں نے کہا کہ تاریخ کا یہ تجربہ ہے کہ سچ ہمیشہ جھوٹ کے اوپر غالب آتا ہے۔ حق کو ناحق کے اوپر ہمیشہ فتح حاصل ہوتی ہے۔ اس حقیقت کو ایک جملہ میں اس طرح بیان کیا گیا ہے :

Let truth prevail

میں نے کہا کہ اپنے نظریہ کی صداقت پر میرا یقین ہی میرے لئے اس اطمینان کی کافی وجہ ہے کہ وہ غالب ہو کر رہے گا۔ اللہ کے فضل سے اس عمل کا آغاز شروع ہو گیا ہے۔ آج دنیا میں ہر جگہ بڑی تعداد میں ایسے لوگ موجود ہیں جو ہم سے پورا اتفاق کرتے ہیں۔ یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور انشاء اللہ وہ بڑھتی ہی رہے گی۔

۲۶ جولائی کی صبح ہوئی تو میرے ہوٹل کے کمرہ کے قد دیوار شیشہ کے دوسری طرف سہانے مناظر دکھائی دینے لگے۔ سر سبز پارک ، اس میں کھڑے ہوئے خوبصورت سرسبز درخت ، ان کے پیچھے بلند پہاڑ کے مناظر، پہاڑ کی چوٹی پر چاندی کی طرح چمکتی ہوئی برف ، اور اس سے بہتے ہوئے چشمے، ان سب کے اوپر کھلا ہوا نیلا آسمان، پھر اس میں تیرتے ہوئے بادل کی ٹکڑیاں اور پھر ان سب کے درمیان ایک خوشگوار آفاقی سکون اور پھر صبح کا ابھرتا ہوا سورج۔ کچھ دیر کے بعد ایسا محسوس ہوا جیسے فطرت کے جنتی مناظر کو دکھانے کے لئے خدا نے ایک آسمانی ٹارچ جلا دی ہو۔ اسی کے ساتھ خوبصورت چڑیوں کے ہلکے نغمے اس آفاقی حسن میں مزید اضافہ کر رہے تھے۔ ان مناظر کے پیچھے وہ محل نما ہوٹل تھا جس کے کمرہ نمبر ۴۱۶ میں میں مقیم تھا۔

سوچتے ہوئے خیال آیا کہ میرے سامنے شیشہ کے ایک طرف اگر دنیائے فطرت ہے تو شیشہ

‹ Previous page Next page › Contents of March 2002 All issues

Printed page