Al-Risala · March 2002 · page 74

Let truth prevail

الرسالہ، مارچ ۲۰۰۲، صفحہ ۷۴

انہوں نے انگریزی میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ خدا کے بارے میں میرا عقیدہ تھا جس نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں اپنی جسمانی معذوری پر قابو پا سکوں:

I would like to think that it is my faith in God which enabled me to overcome my physical handicap. آدمی مشکل حالات میں حوصلہ کیوں کھوتا ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ وہ پیش آمدہ حالات کے مقابلہ میں اپنے آپ کو کم سمجھتا ہے۔ مگر جب اس کا اعتماد خدا پر ہو جائے تو وہ اپنے لئے ایک ایسی ہستی پالتیتا ہے جو حالات سے اوپر ہو، جو خود حالات کو کنٹرول کرنے والی ہو۔ اس بنا پر خدا اس کے لئے ایک ایسی طاقت بن جاتا ہے جو ہر حال میں اس کے لئے کامیابی کی ضمانت بن جائے۔ ۲ جولائی کی شام کو کھانے کی میز پر ایک صاحب سے ملاقات ہوئی۔ ان کا نام رائے من پانیگر(Raimon Panikkar) تھا۔ ان کی عمر ۸۳ سال ہو چکی ہے۔ وہ اسپین میں بارسلونا کے پاس ٹئورٹٹ(Taverter) کے مقام پر رہتے ہیں۔ وہ صوفی اسلام سے متاثر ہیں۔ ان سے میں نے پوچھا کہ اسپین میں اسلام کے بارے میں کس قسم کی رائے پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ میں نے کہا کہ کس قسم کی غلط فہمی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں پرتشدد جہاد کی جو خبریں آتی ہیں ان کو وہ پسند نہیں کرتے۔ میں نے کہا کہ جہاد کے نام پر تشدد کی تحریکیں مسلمانوں کی قومی تحریک کا نتیجہ ہیں وہ اسلام کی تعلیم کا نتیجہ نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان سب کے باوجود اسپین میں بہت سے لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں۔ اسلامی کتابوں کے ترجمے اسپینی زبان میں شائع کئے جا رہے ہیں۔ میں نے پوچھا کہ جو لوگ اسلام قبول کر رہے ہیں ان کو اسلام کا کون سا پہلو زیادہ متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میرا اندازہ ہے اسلام کی سادگی(simplicity) لوگوں کو خصوصیت کے ساتھ اسلام کی طرف مائل کر رہی ہے۔ اسلام کا بنیادی عقیدہ توحید ہے۔ یعنی ایک خدا کا تصور۔ اس کے مقابلہ میں موجودہ مسیحی عقیدہ تثلیث پر قائم ہے۔ مسیحی عقیدہ کے مطابق ،تثلیث(trinity) کا مطلب یہ نہیں کہ خدا تین ہے۔ بلکہ اس کا مطلب تین میں ایک اور ایک میں تین (three in one, one in three) ہے۔ یہ غیر ریاضیاتی

‹ Previous page Next page › Contents of March 2002 All issues

Printed page