She has good reputation of punctuality.
الرسالہ، جنوری ۲۰۰۲، صفحہ ۱۵
کردی۔ ان کی یہی انتقامی پالیسی ان کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اس دنیا میں انتقام کو بھلانا پڑتا ہے۔ اگر آپ انتقام لیں تو آپ کو جاننا چاہئے کہ انتقام کا بھی انتقام لیا جائے گا اور پھر یہ سلسلہ کبھی ختم نہ ہوگا۔
ایک صاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم کو چاہئے کہ مذہبی فنڈ منٹلزم کا مقابلہ سیکولر دلائل سے کریں۔ ان کا خیال تھا کہ مذہبی دلائل سے مقابلہ کرنے کی صورت میں وہ زیادہ زور پکڑ جائیں گے۔ میں نے کہا کہ آپ نے یہ بڑی عجیب بات کہی۔ ایسا طریقہ کبھی موثر نہیں ہوسکتا۔ آپ جانتے ہیں کہ وہ لوگ جن کو آپ اسلامک فنڈ منٹلسٹ کہتے ہیں وہ اسلامی دلائل کی بنیاد پر کھڑے ہوئے ہیں۔ ان کے ذہن کو بدلنے کے لئے وہی دلائل درکار ہیں جن کو وہ اہمیت دیتے ہیں۔ یعنی اسلامی دلائل۔ کوئی اور دلائل خواہ وہ کتنے ہی زیادہ ہوں، ایسے لوگوں کو متاثر نہیں کرسکتے۔ ایک مجلس میں میں نے کہا کہ موجودہ زمانہ کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ تھوڑے سے استثناء کو چھوڑ کر پوری امت کا ذہن سیاسی ہوگیا ہے۔ سیاسی طرزِ فکر کے سوا کوئی اور طرز فکر لوگوں کو معلوم ہی نہیں۔ یہی سب سے بڑی وجہ ہے جس کی بنا پر موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کی بڑی بڑی تحریکیں سراسر بے نتیجہ ثابت ہو رہی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ سیاست زندگی کے سفر کا اختتام ہے، وہ زندگی کے سفر کا آغاز نہیں۔ مسٹر حمزہ علوی نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستانی تحریک کوئی اسلامی تحریک نہ تھی: Pakistan movement was not an Islamic movement. یہ ایک تعلیمی، اقتصادی اور سیاسی تحریک تھی۔ یہ مکمل طور پر ایک سیکولر تحریک تھی۔ مسٹر محمد علی جناح نے ۱۹۴۸ میں پاکستان کی دستور ساز اسمبلی میں سیکولر ڈیموکریسی کا اعلان کیا مگر بعد کو وہاں اسلام کا نعرہ لگنا شروع ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسلامی لوگ ابتداءٔ پاکستان تحریک کے مخالف تھے۔ مگر جب پاکستان بن گیا تو وہ انا کنا معكم (العنكبوت ۱۰) کا نعرہ لگاتے ہوئے اس کے قائد بننے کی کوشش کرنے لگے، اگر چہ وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔ بنگلہ دیش کی تقریبا بیس کروڑ کی آبادی میں ۸۰ فیصد سے زیادہ مسلمان ہیں۔ یہاں اسلام
‹ Previous page Next page › Contents of January 2002 All issues