Al-Risala · June 2002 · page 35

نئی دہلی، ۵ ؍اپریل ۲۰۰۲ دعا گو وحید الدین

الرسالہ، جون ۲۰۰۲، صفحہ ۳۵

خبرنامہ اسلامی مرکز ۱۵۴

ای ٹی وی، نئی دہلی (EENADU Television) کی ٹیم نے ۱۶ جولائی ۲۰۰۱ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو رمسٹر باری مسعود تھے جو کہ سینئر کرسپانڈنٹ ہیں۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر پرویز مشرف کی پالیسی سے تھا۔ جواب کا خلاصہ یہ تھا کہ پرویز مشرف اپنی تقریر میں حقیقت پسندی اور تدریج کا نام لیتے ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ منزل متعین کر چکے ہیں اور اس کی طرف زینہ بزینہ بڑھنا چاہتے ہیں۔

ہندی روزنامہ راشٹریہ سہارا (نئی دہلی) کے نمائندہ منوج مہتا نے ۳۱ اگست ۲۰۰۱ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ ایک سوال کے جواب میں ہندوستانی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہمارے یہاں ساری تحریکیں ادھیکار پر چلتی ہیں، حقوق پر نہیں۔ صحیح یہ ہے کہ ڈیوٹی پوری کرو، حقوق اپنے آپ ملیں گے۔

ای ٹی وی، نئی دہلی (EENADU Television) کی ٹیم نے ۳ ستمبر ۲۰۰۱ ء کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر ائمہ مساجد کے بارے میں تھا۔ جوابات کا خلاصہ یہ تھا کہ زیادہ تر امام اپنی مذہبی ذمہ داریوں کی حد تک اپنے آپ کو مشغول رکھتے ہیں۔ البتہ بعض امام ایسے ہو سکتے ہیں جو سیاسی ذہن رکھتے ہوں۔ مگر جہاں تک اسلامی اصول کا تعلق ہے، مسجدوں میں سیاسی باتیں کرنا یا مسجدوں کو سیاسی مرکز بنانا درست نہیں۔ ۴ دوردرشن (نئی دہلی) کے پروگرام صبح سویرے کے لئے دور درشن کی ٹیم نے ۲۶ ستمبر ۲۰۰۱ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو ریکارڈ کیا۔ ۱۱ ستمبر ۲۰۰۱ کو نیویارک میں ہونے والے واقعہ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ واقعہ ہر اعتبار سے غلط اور قابلِ مذمت تھا۔ مگر آتنک واد کے مسئلہ کا حل صرف بم نہیں ہے بلکہ لوگوں کی سوچ کو بدلنا ہے۔ امریکہ کا جوابی حملہ اصولاً درست ہے مگر نتیجہ کے اعتبار سے وہ مسئلہ کو ختم کرنے والا نہیں بن سکتا۔ ڈی ڈی نیوز (نئی دہلی) کی ٹیم نے ۲۷ ستمبر ۲۰۰۱ کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ

‹ Previous page Next page › Contents of June 2002 All issues

Printed page