Al-Risala · June 2002 · page 40

نئی دہلی، ۵ ؍اپریل ۲۰۰۲ دعا گو وحید الدین

الرسالہ، جون ۲۰۰۲، صفحہ ۴۰

دیکھا جاسکتا ہے۔ لوگوں کے خطوط اور پیغامات سے اندازہ ہوا کہ مختلف مقامات کے لوگ ہندی الرسالہ کے اجراء کا اہمیت کے ساتھ استقبال کر رہے ہیں اور اس کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں۔

۲۴ دوحہ میں ۳۱۔ ۳۰ دسمبر ۲۰۰۱ء کو ریاست قطر اور یونیسکو کے تعاون سے ایک انٹرنیشنل کانفرنس ہوئی ۔ اس کا موضوع یہ تھا: ثقافتی وراثت کا تحفظ (Preservation of Cultural Heritage) اس موقع پر صدر اسلامی مرکز کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ اس موضوع پر اسلامی نقطہ نظر سے ایک پیپر پیش کریں۔ پیپر تیار ہو گیا تھا مگر بعض اسباب کی بنا پر سفر نہ ہو سکا۔ تاہم یہ پیپر ای میل کے ذریعہ کانفرنس کے ذمہ داروں کو بھیج دیا گیا۔

۲۵ نئی دہلی میں کناڈا کے ہائی کمیشن کے کونسلر، لوئی سمارڈ (Louis Simard) نے ۱۰ جنوری ۲۰۰۲ء کو صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کی اور اپنی ایک زیر تیاری رپورٹ کے لئے ہندوستانی مسلمانوں کے لئے معلومات حاصل کیں۔ ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے لئے ہر قسم کی ترقی کے مواقع ہیں۔ ضرورت صرف یہ ہے کہ قدیم جذباتی انداز کو ترک کر دیا جائے اور حقیقت پسندانہ انداز میں ان مواقع کو استعمال کیا جائے۔ ۲۶ ڈالی ودھوا (Dolly Wadhwa) نے راشٹریہ سہارا کے لئے ۱۳ جنوری ۲۰۰۲ء کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق مذہبی کنورژن سے تھا۔ جوابات کا خلاصہ یہ تھا کہ مذہبی آزادی کے دور میں کنورژن پر پابندی لگانا ممکن نہیں۔

۲۷ انڈیپنڈنٹ نیوز سروس، نئی دہلی، کی اسپیشل کرسپانڈنس، انیتا شرما نے ۱۵ جنوری ۲۰۰۲ء کو ” آج کی بات“ (Star Plus) کے لئے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر مسلم خواتین سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ برقعہ نہ پہننے پر مسلم خاتون کے اوپر تیزاب پھینکنا ایک سخت جرم ہے، نہ کہ کوئی اسلامی فعل۔ تعلیم کے بارے میں بتایا گیا کہ مسلم خواتین کی تعلیم بے حد ضروری ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of June 2002 All issues

Printed page