سیکینڈ چانس
الرسالہ، جولائی ۲۰۰۲، صفحہ ۵۸
صورت بھی ہے، اور وہ ہے نعرہ کو نظر انداز کرنا۔ اگر یہ لوگ اس تیسری صورت پر عمل کریں تو صرف پانچ منٹ کے بعد وہ دیکھیں گے کہ نعرہ لگانے والے اپنے راستہ پر آگے جا چکے ہیں اور اُن کے اشتعال انگیز نعرے فضا میں اس طرح گم ہو چکے ہیں جیسے کہ اُن کا کوئی وجود ہی نہ تھا۔ دانش مند کی پہچان ایک مغربی رائٹر ولیم رالف انگ (William Ralph Inge) نے لکھا ہے کہ ــــــ دانش مند آدمی وہ ہے جو چیزوں کی اضافی حیثیت کو جانے:
A wise man is he who knows the relative value of things. چیزوں کی اضافی حیثیت کا مطلب سادہ طور پر یہ ہے کہ آدمی اپنے عمل کے نتیجہ کو جانے۔ عمل کے نتیجہ سے بے خبری اگر نادانی کا ثبوت ہے تو عمل کے نتیجہ سے باخبر ہونا دانش مندی کا ثبوت۔ ایک شخص کے دوست نے اُس کو دھوکہ دے کر ایک لاکھ روپیہ غصب کر لیا۔ اب اُس آدمی کے اندر انتقام کی آگ بھڑک اٹھی۔ اُس نے ارادہ کیا کہ وہ اپنے اس سابق دوست کو قتل کر ڈالے۔ اس آدمی کی ملاقات مجھ سے ہوئی تو میں نے کہا کہ انتقام لینے سے پہلے سوچ لیجیے کہ انتقام کا بھی انتقام لیا جائے گا۔ آپ اپنے سابق دوست کو قتل کریں گے تو اُس کے بیٹے دوبارہ آپ کو قتل کریں گے۔ اس طرح دونوں خاندانوں میں دشمنی اور انتقام کا ایک سلسلہ قائم ہو جائے گا۔ میں نے کہا کہ آپ کی ایک غلطی نے آپ کے دوست کو یہ موقع دیا کہ وہ آپ کے مال پر قبضہ کرلے۔ اب آپ کے لیے صحیح بات یہ ہے کہ آپ اپنی غلطی کو مانیں اور آئندہ کے لیے اُس کی اصلاح کر لیں۔ انتقام لینا اپنی ایک غلطی کو مسلسل تباہی کی صورت دینا ہے۔ اور انتقام نہ لینا غلطی کو ابتدائی درجہ ہی میں روک دینا ہے۔ نادان آدمی صرف اپنے اقدام کو جانتا ہے اور دانش مند آدمی اسی کے ساتھ اپنے اقدام کے اضافی نتیجہ کو بھی۔
سیکینڈ چانس
ایک شخص ایک کمپنی میں مینیجر تھا۔ کمپنی کے مالک سے اس مینیجر کا جھگڑا ہو گیا۔ یہ جھگڑا بڑھتا
‹ Previous page Next page › Contents of July 2002 All issues