Al-Risala · September 2002 · page 14

Speech at London Conference

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۲، صفحہ ۱۴

سے نفرت اور ٹکراؤ کے ماحول کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں کے اندر دعوت کی نفسیات ہی باقی نہ رہی۔ اور جہاں دعوت کی نفسیات باقی نہ رہے وہاں دعوت کا عمل کیوں کر جاری ہو سکتا ہے۔ برمنگھم جاتے ہوئے کچھ دیر کے لیے لندن ٹھہرا۔ سفر سے واپسی میں بھی کچھ دیر کے لیے لندن میں قیام رہا۔ لندن برطانیہ کی راجدھانی ہے۔ وہ دوسری عالمی جنگ سے پہلے ایک وسیع ایمپائر کا مرکز رہ چکا ہے۔ یہاں جگہ جگہ اس عظیم ماضی کی یادگاریں دکھائی دیتی ہیں۔ وہ اپنی آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا سب سے بڑا شہر ہے۔ انگریزوں کے روایت پسندانہ ذوق کی بنا پر یہاں ماضی کی یادگاریں کثرت سے پائی جاتی ہیں۔ لندن اپنی عمارتوں کے اعتبار سے جدید شہر سے زیادہ ایک قدیم شہر دکھائی دیتا ہے۔ فضائی مشاہدہ میں لندن ایک ایسا شہر نظر آتا ہے جہاں جدید طرز کی بلند عمارتیں بہت کم ہیں۔ زیادہ تر عمارتیں قدیم انداز کی کم بلندی والی دکھائی دیتی ہیں۔ یہاں کی آبادی کافی گھنی ہے، یعنی ایک مربع میل میں بارہ ہزار افراد۔ پھر بھی شہر میں پارک اور کھلے مقامات کافی تعداد میں موجود ہیں۔ لندن کی تاریخ رومن عہد سے شروع ہوتی ہے۔ یہاں اب بھی بہت سے گرجا گھر اور دوسری عمارتیں موجود ہیں جو رومن عہد کی یاد دلاتی ہیں۔ انگریزوں نے اپنی عظمت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت سی قدیم زمانہ کی چیزیں ابھی تک باقی رکھی ہیں۔ انہی میں سے ایک بی بی سی لندن ہے جو ۱۹۲۷ میں قائم ہوا۔ یہ نشریاتی ادارہ عوامی تعاون (Publicly Financed Corporation) کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ اب بھی وہ اسی اصول پر چل رہا ہے۔ یہ ادارہ بہت سی زبانوں میں خبریں نشر کرتا ہے۔ میرا ارادہ کانفرنس کے بعد سیدھے دہلی واپس آنے کا تھا۔ چنانچہ ۲۱ ستمبر کو واپسی کا رزرویشن کرا لیا تھا، مگر برمنگھم سے جناب شمشاد محمد خاں صاحب اور مانچسٹر سے العارف احمد(el-Arif A-Ahmed) کے ٹیلی فون آئے۔ ان لوگوں نے اصرار کیا کہ میں چند دن مزید ٹھہر کر برمنگھم اور مانچسٹر کا سفر کروں اور اس کے بعد واپس جاؤں۔ چنانچہ میں نے سابقہ رزرویشن کینسل کر دیا اور ۲۰ ستمبر ۲۰۰۱ کی شام کو لیش ڈاؤن پارک ہوٹل (لندن) سے روانہ ہو کر برمنگھم پہنچا۔

تین گھنٹہ کا یہ راستہ نہایت عمدہ سڑک کے ذریعہ طے ہوا۔ سڑک کے دونوں طرف یا تو

‹ Previous page Next page › Contents of September 2002 All issues

Printed page