Al-Risala · January 2002 · page 42

What is Colour Blindness?

الرسالہ، جنوری ۲۰۰۲، صفحہ ۴۲

What is Colour Blindness?

اس مضمون میں بتایا گیا تھا کہ رنگ کا اندھا پن کیا ہے۔ اصل یہ ہے کہ آنکھ میں بنیادی طور پر ۳ رنگوں کو دیکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ ان ۳ رنگوں کے امتزاج سے مزید رنگ دکھائی دیتے ہیں۔ اگر کسی رنگ کو دیکھنے والی نس کسی وجہ سے کام نہ کرے تو آدمی کو وہ رنگ دکھائی نہیں دے گا۔ اسی صورت حال کو رنگ کا اندھا پن کہا جاتا ہے:

On the refine there are three types of colour-sensitive cones each possessing its own photosensitive substance, one type responding to red, another to green and yet another to violet light. These are primary colours whose combinations makes different colours. The different colour sensations are produced by stimulation of various combinations of these receptors. When these cones become insensitive towards some colour, that colour is unable to stimulate that particular cone and the eye can not identify that colour. This state is known as colour blindness. Colour blindness was first described by Joseph Huddart in 1777 at Maryport. ڈھاکہ سے کلکتہ تک ویبان بنگلہ دیش کے ذریعہ سفر ہوا۔ اور کلکتہ سے دہلی تک جٹ ائرویز کے ذریعہ۔ دونوں کے اوقات میں اتنا زیادہ فرق تھا کہ مجھ کو تقریباً چھ گھنٹہ کلکتہ ائرپورٹ پر گزارنا پڑا۔ مگر یہ وقت نہایت آسانی سے گزر گیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ میں نے اس وقت کے لئے ایک ضروری مشغلہ تلاش کر لیا۔ اور وہ سفر نامہ کو مرتب کرنا تھا۔ سفر کے دوران میں نے یادداشت کی صورت میں اشارے لکھ لئے تھے مگر سفر نامہ مرتب نہیں ہوا تھا۔ ان اشاروں کی مدد سے سفر نامہ تیار ہوتا رہا۔ اور اس طرح انتظار کے یہ لمبے لمحات نہایت آسانی کے ساتھ گزر گئے۔ ۳ جون ۲۰۰۱ کی شام کو ۸ بجے کلکتہ سے دہلی کے لئے روانگی ہوئی۔ یہ سفر جٹ ائرویز کی فلائٹ کے ذریعہ طے ہوا۔ یہ سفر ۲ گھنٹہ سے کم مدت کا تھا۔ قدیم زمانہ میں دہلی اور کلکتہ کے درمیان کا سفر ندیوں کے ذریعہ کشتی پر طے ہوتا تھا۔ اس کے بعد ٹرین کے ذریعہ یہ سفر طے ہونے

‹ Previous page Next page › Contents of January 2002 All issues

Printed page