Al-Risala · January 2002 · page 44

What is Colour Blindness?

الرسالہ، جنوری ۲۰۰۲، صفحہ ۴۴

کسی سیاسی تحریک کی کامیابی کا راز یہ نہیں ہے کہ وہ قائم شدہ حکومت کو ختم کر دے۔ بلکہ اس کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ جب نئی حکومت بنے تو تحریک کے لیڈر اس پر راضی ہو جائیں کہ وہ یہاں بھی اسی اجتماعی سبق کو دہرائیں گے جس کو مسلمان روزانہ مسجدوں میں باجماعت نماز کی صورت میں دہراتے ہیں۔ یعنی اپنے میں سے ایک کو امام مقرر کر کے بقیہ تمام کا مقتدی بن جانا۔ ایک کو آگے کر کے دوسرے تمام لوگوں کا پیچھے کی صفوں میں چلے جانا۔

بدقسمتی سے موجودہ زمانہ میں سیاسی اقدامات کے قصے تو بہت سنائی دیتے ہیں مگر مذکورہ قسم کی سیاسی پسپائی کا واقعہ کوئی ایک بھی نہیں۔

دشمن سے مقابلہ کے وقت سیاسی فتح مطلوب ہوتی ہے۔ مگر جب دشمن زیر ہو جائے اور خود اپنے لوگوں سے معاملہ کرنے کا وقت آ جائے تو اس وقت برعکس طور پر سیاسی پسپائی مطلوب ہو جاتی ہے۔ الرسالہ ہندی الرسالہ ہندی اب انشاء اللہ جنوری ۲۰۰۲ سے ممبئی سے مستقل شائع ہوگا۔ خریدار حضرات سے گزارش ہے کہ الرسالہ ہندی کا سالانہ زر تعاون بذریعہ M.O./ DD/ Cheque الرسالہ ہندی کے نام (غیر مقامی چیک کے لئے 50 روپے مزید) مندرجہ ذیل پتہ پر روانہ فرمائیں: سالانہ: -/110 روپے Manager Al-Risala, E-4, Marian House, 29th Road, T.P.S. III Opp. Waterfield Road, Bandra (W), Mumbai-400 050 Tel. No: 6429428 Fax No: 6516171

‹ Previous page Next page › Contents of January 2002 All issues

Printed page