Al-Risala · December 2002 · page

جوابات

الرسالہ، دسمبر ۲۰۰۲

سوال و جواب (پندرہ روزہ فرائیڈے اسپیشل، نئی دہلی کے سوالنامے کا جواب)

سوالات ١۔ جماعت اسلامی کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی کیا ہے؟

۲۔ ایک خیال یہ ہے کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی جدوجہد کے ساتھ اقامت سیکولرزم کے لئے بھی کوششیں کررہی ہے۔ ۳۔ جماعت اسلامی میں ممتاز علماءئے کرام نظر نہیں آتے جیسا کہ ماضی میں تھا۔ کیا علما کا طبقہ اس کی طرف نہیں آرہا ہے۔ آخر کیوں؟ ۴۔ جماعت اسلامی میں مجموعی طور پر اشاعت دین کا وہ جذبہ نظر نہیں آتا جو قدیم کارکنوں کے یہاں تھا۔ کیا یہ قیادت کی کمزوری ہے یا ارکان کی تربیت میں کمی آگئی ہے؟ ۵۔ کارکنوں کے باہمی تعلقات میں بھی دوریاں پیدا ہوگئی ہیں اور ’’بنیان مرصوص‘‘ والی کیفیت ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی۔ ۶۔ الیکشن کے معاملہ پر جماعت اسلامی میں اکثر وبیشتر شدید اختلافات پیدا ہوتے رہے ہیں۔ کیا مٹھی بھر افرادی قوت رکھنے والی پارٹی کو متنازع معاملات میں اپنی قوت صرف کرنی چاہئے۔ بعض حلقے اسے شمالی اور جنوبی ہند کی کشمکش سے تعبیر کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جنوبی ہند کے لوگوں کو فرقہ وارانہ عصبیت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔ ان میں مصالحت اور ہم آہنگی کا جذبہ زیادہ ہوتا ہے جب کہ شمالی ہند کے حالات بالکل مختلف ہیں۔ ۷۔ آپ کو نہیں لگتا کہ جماعت اسلامی ایک مقام پر آکر ٹھہر گئی ہے اور اس پر فکری جمود طاری ہے۔ تخلیقی لٹریچر میں جس طرح خود کودہرایا جارہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لکھنے والوں کی بھی کمی ہو گئی ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 2002 All issues

Printed page