Al-Risala · December 2002 · page

جوابات

الرسالہ، دسمبر ۲۰۰۲

طاغوتی نظام سے سمجھوتہ اُن کے نزدیک ہر حال میں حرام ہے۔ اس نظریہ کے مطابق، طاغوتی نظام کے تحت رہنے کی ایک ہی صورت ہے، وہ یہ کہ اس سے مقاطعہ کر کے اُس سے مسلسل جنگ کی جائے، یہاں تک کہ اسی راہ میں اپنی جان دے دی جائے۔

ظاہر ہے کہ اس انتہا پسندانہ تصور سے آدمی کا اور اُس کے بچوں کا دنیوی مستقبل مکمل طور پر تباہ ہو جاتا ہے۔ چنانچہ اب جماعت کے تمام لوگ موجودہ طاغوتی نظام سے سمجھوتہ کر کے اُس کے تحت دوسرے لوگوں کی طرح مادی تعمیر میں لگ گئے ہیں۔

میرے نزدیک موجودہ نظام کے تحت مادی ترقی حاصل کرنا غلط نہیں۔ مگر جماعت اسلامی والوں کے لیے، وہ ان کے عقیدہ کے مطابق، حرام ہے، الّا یہ کہ وہ اپنے سابقہ نظریہ کے باطل ہونے کا اعلان کریں۔ چونکہ جماعت والوں نے ایسا اعلان نہیں کیا، اس لیے اُن کی موجودہ سمجھوتہ کی زندگی صرف منافقت قرار پائے گی ، نہ کہ حقیقی معنوں میں با اصول زندگی ۔ (۱۱ ستمبر ۲۰۰۲)

‹ Previous page Next page › Contents of December 2002 All issues

Printed page