The whole Muslim world is weeping and crying.
الرسالہ، فروری ۲۰۰۲، صفحہ ۳۲
ہوئی۔ مگر تمام دنیا کے مسلم پریس نے اس کو تنہا افغانی کارنامہ کے طور پر نمایاں کیا۔ روسیوں کی افغانستان سے واپسی کے بعد دو افغانی دھڑوں میں خونیں جنگ چھڑ گئی ۔ یہ بلاشبہ دونوں طرف سے مسلم کشی کا واقعہ تھا۔ مگر اس کو دشمن کے ایجنٹوں سے جنگ کا عنوان دیا گیا۔ طالبان مکمل طور پر پاکستان کی پیداوار تھے۔ مگر اُن کو صرف ایک افغانی معاملہ بتایا گیا جن کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ دنیا کے تقریباً تمام مسلمان اس معاملہ میں براہِ راست یا بالواسطہ طور پر افغانیوں کے حامی بن گئے اور اس کو عالمی اسلامی اخوت کا نام دیا۔ حالاں کہ مسلمانوں کا یہ رویہ قومی حمیت کے سوا اور کچھ نہ تھا۔ ۱۱ ستمبر ۲۰۰۱ء کو امریکہ میں عمارتی حملہ کا واقعہ ہوا۔ اس کے بعد افغانستان میں مقیم اسامہ بن لادن کو تمام دنیا کے مسلمانوں میں غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوگئی۔ مگر اس معاملہ میں قولِ زور اور عمل زور کی یہ انوکھی مثال سامنے آئی کہ ایک طرف تو ساری دنیا کے مسلمانوں نے ۱۱ ستمبر کے کارنامہ‘‘ کی بنیاد پر اُسامہ بن لادن کو ہیرو بنا لیا۔ مگر عین اسی وقت سارے مسلمان یہ کہتے رہے کہ اس واقعہ میں اسامہ بن لادن کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ، اس لیے امریکہ کی موجودہ فوجی کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔ اس سلسلہ میں ایک ذاتی تجربہ یہاں قابلِ ذکر ہے۔ ۱۱ ستمبر ۲۰۰۱ء کے واقعہ کو جب میں نے ریڈیو پر سنا تو میری آنکھوں میں بے اختیار آنسو آ گئے۔ اس انسانی المیہ پر میں کئی بار رویا۔ اس واقعہ کے صرف ایک ہفتہ بعد لندن میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس ہوئی۔ یہاں ۱۸ ستمبر ۲۰۰۱ کو مجھے بولنے کا موقع ملا۔ میں نے اپنی تقریر میں جب ۱۱ ستمبر کے واقعہ کا ذکر کیا تو وہاں بھی دردِ غم کے تحت میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ میری تقریر کے بعد کانفرنس کے صدر مسٹر آندرے بائیکوف نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان ایک ایسا مسلمان بھی ہے جو ۱۱ ستمبر کے واقعہ پر اتنا زیادہ غم زدہ ہے کہ اس کی یاد سے وہ روتا ہے۔
اس کانفرنس میں میرے سوا صرف ایک اور مسلمان تھے۔ مسٹر بائیکوف کی تقریر کے بعد انہوں نے بولتے ہوئے کہا کہ ۱۱ ستمبر کے واقعہ پر رونے والا صرف ایک مسلمان نہیں ہے بلکہ ساری مسلم دنیا اس پر رو رہی ہے۔ ان کے الفاظ یہ تھے :
The whole Muslim world is weeping and crying.
‹ Previous page Next page › Contents of February 2002 All issues