Al-Risala · February 2002 · page 35

۱۱ دسمبر ۲۰۰۱ء دعاکو وحید الدین

الرسالہ، فروری ۲۰۰۲، صفحہ ۳۵

سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہیں اور میرٹھ میں لوگ ایک ٹیلی فون پر لاؤڈ اسپیکر لگا کر اس کو سنتے ہیں۔ یہ ہفتہ وار پروگرام ۲ جولائی ۲۰۰۱ سے شروع کیا گیا ہے۔

۵ دین و شریعت کے نام سے ایک اہم کتاب تیار ہو کر چھپنے کے مرحلہ میں ہے۔ ۳۳۶ صفحہ کی اس کتاب میں دین کی تشریح و تعبیر سے لے کر جہاد واجتہادتک کے تمام مسائل پر بحث کی گئی ہے۔ اسلام اور ملت اسلام کے موضوع پر انشاء اللہ یہ ایک مکمل کتاب کی حیثیت رکھتی ہے۔ ۶ اپریل ۲۰۰۱ کے دوسرے ہفتہ میں صدر اسلامی مرکز نے حیدر آباد کا سفر کیا۔ وہاں ان کے کئی پروگرام ہوئے۔ مثلاً بار کس میں، زندہ طلسمات کے دفتر میں، وغیرہ۔ ان مقامات میں مردوں کے علاوہ مسلم خواتین بھی شریک ہوئیں۔

۷ صدر اسلامی مرکز نے ۱۹-۲۹ اپریل ۲۰۰۱ کے درمیان حیدر آباد کا ۱۰ روزہ دورہ کیا۔ وہاں حیدر آباد میں مختلف دعوتی اور تربیتی پروگرام ہوئے۔ اسی دوران شاد نگر کے مدرسہ کے ایک جلسہ میں شرکت کی اور اس سے مفصل خطاب کیا۔

۸ نئی دہلی کے انگریزی میگزین دی ویک (The Week) کے کرسپائڈنٹ مسٹر کرتکیہ شرما (Kartikeya Sharma) نے ۱۷ مئی ۲۰۰۱ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ ان کے سوالات کا تعلق زیادہ تردینی مدارس سے تھا۔ دینی مدارس کے بارے میں مختلف قسم کی غلط فہمیوں کی وضاحت کی گئی۔ اس بات کی سختی سے تردید کی گئی کہ یہ دینی مدارس جنگ جوئی کی تعلیم دیتے ہیں۔ اس سلسلہ میں بتایا گیا کہ دینی مدارس کا موجودہ زمانہ کی متشددانہ تحریکوں سے کوئی تعلق نہیں۔ دینی مدارس میں تو قرآن وحدیث اور اس سے متعلق علوم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ مدارس کا پورا نظام امن اور رواداری کے اصول پر چلایا جاتا ہے۔ انٹرویو کو کتاب ہندوستانی مسلمان (انگریزی) مطالعہ کے لئے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس پر انگریزی میں ایک کتاب کی سخت ضرورت ہے۔

۹ روزنامہ راشٹریہ سہارا (اردو) کے نمائندہ مسٹر دودساجد نے ۱۹ مئی ۲۰۰۱ کو صدر اسلامی مرکز

‹ Previous page Next page › Contents of February 2002 All issues

Printed page