Al-Risala · January 2003 · page

Speed thrills but kills.

الرسالہ، جنوری ۲۰۰۳

دئے ۔ یہ نام بلاشبہ سخت اشتعال انگیز ہیں ۔ مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ ساری مسلم دنیا میں کوئی بھی عالم یا غیر عالم نہیں جو پاکستانی رہنماؤں سے یہ کہے کہ تم اپنی قومی لڑائی کو انتہائی نا عاقبت اندیشانہ طور پر یہ مجرمانہ رنگ دے رہے ہو کہ ہندوؤں کی مسلم نفرت یا اسلام نفرت اس حد تک بڑھ جائے کہ وہ معتدل ذہن کے ساتھ اسلام کے پیغام کو سننے کے قابل ہی نہ رہیں ۔ مجھے یاد آتا ہے کہ میرے بچپن کے زمانہ میں کچھ علماء نے’’ تبلیغ‘‘ کے نام پر مناظرہ بازی کی مہم شروع کر رکھی تھی۔ حالانکہ اس قسم کی مہم کو تبلیغ کے بجائے اینٹی تبلیغ کہنا زیادہ صحیح ہوگا۔

مثلاً ایک مناظر عالم کو جوش آیا۔ انہوں نے ایک کتاب تیار کی جس کا نام انہوں نے ’’کفر توڑ‘‘ رکھا۔ اس کے جواب میں ایک ہندو مناظر نے کتاب شائع کی جس کا نام تھا’’ کفر توڑ کا بھانڈا پھوڑ‘‘۔ یہ وہ زمانہ تھا جب کہ اردو زبان عمومی طور پر ہندو اور مسلمان دونوں کی مشترک زبان تھی ۔ گویا داعی اور مدعو کے درمیان وہ لسانی بعد (language gap) موجود نہ تھا جو آج پایا جاتا ہے۔ مگر اس سنہری زمانہ کو خیر خواہانہ دعوت کے بجائے مناظرہ بازی کے لیے استعمال کیا گیا جو صرف یہ کر سکتا تھا کہ برادرانِ وطن کو متنفر کر کے انہیں اسلام سے کچھ اور دور کر دے۔ اس قسم کی کوششوں نے یہی کارنامہ انجام دیا۔ ایک تعلیم یافتہ ہندو نے کہا:’’ اسلام ہند و ازم کی ایک شاخ ہے۔ ہندو ازم اصل ہے اور اسلام اور دوسرے مذاہب اس کی برانچ ‘‘۔ میں نے کہا کہ اس معاملہ میں اصل سوال یہ نہیں ہے کہ کون اصل ہے اور کون برانچ ۔ بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ مختلف مذاہب میں کون سا مذہب زیادہ مستند اور قابل اعتماد ہے۔ ۲ جون کی صبح کو ناشتہ پر مسٹر پر کاش ہندو جا اور ان کے ساتھی سے ملاقات ہوئی ۔ ہندو جا برادرس کا کاروبار اتنا بڑا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ ۵۰ برلا اکٹھا کئے جائیں تو ایک ہندو جا بنتا ہے۔ ان سے تقریباً ایک گھنٹہ گفتگو ہوئی۔ مگر عجیب بات ہے کہ میرے کسی بھی سوال کا منطقی جواب ان کے پاس نہ تھا۔ وہ ہر سوال کے جواب میں ایک غیر متعلق بات کہہ دیا کرتے تھے۔ چنانچہ گفتگو کسی نتیجہ پر نہ پہنچی۔ مثلاً میں نے کہا کہ آپ اسلام کو سمجھنے کے لیے خود اسلام کو دیکھیے، نہ کہ موجودہ مسلمانوں کو۔ مگر یہ فرق ان کی سمجھ میں نہیں آیا۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 2003 All issues

Printed page