Al-Risala · May 2003 · page

Symbiosis between Science & Spirit

الرسالہ، مئی ۲۰۰۳

ہندوستان ٹائمس (۲۷ جنوری) میں بلزاک (Honore de Balzac) کا قول نقل کیا گیا ہے۔ وہ قول یہ تھا بیٹھ کر رائے زنی کرنا بہت آسان ہے، لیکن جو چیز مشکل ہے وہ یہ اٹھ کر عمل کیا جائے :

It is easy to sit up and take notice. What is difficult is getting up and taking action. اس کو پڑھ کر مجھے یاد آیا کہ اکبر الہ آبادی جو سرسید کے ہم عصر شاعر تھے، وہ سرسید کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔ خواجہ الطاف حسین حالی نے سرسید کی سوانح عمری (حیات جاوید) لکھ کر شائع کی تو اکبر الہ آبادی نے یہ شعر کہا:

سید کی داستان کو حالی سے پوچھئے غازی میاں کا حال ڈفالی سے پوچھئے مگر جب سرسید کا انتقال ہوا تو اکبر الہ آبادی کو سرسید کی عملی خدمات یاد آئیں۔ انہوں نے اپنے اس احساس کا اظہار ایک قطعہ کی صورت میں کیا جس کا ایک شعر یہ تھا: ہماری باتیں ہی باتیں تھیں سید کام کرتا تھا نہ بھولو فرق جو ہے کہنے والے کرنے والے میں ۲۷ جنوری کی دوپہر کو جہاز دہلی کے رن وے پر اُتر کر کچھ دور چلا اور اُس کے بعد وہ قبل از وقت رک گیا۔ کیپٹن نے اعلان کیا کہ ہائیڈرالک فیلیر (hydraulic failure) کی وجہ سے ہم کو جہاز کا انجن بند کرنا پڑا۔ واضح ہو کہ ہائیڈرالک فیلیر کا مطلب ہے، جہاز کے بریک کا فیل ہو جانا۔ ایسی حالت میں جہاز اگر رن وے پر چلتا رہتا تو مطلوب مقام پر پائلٹ اُس کو روک نہ پاتا۔ اس لیے پائلٹ نے انجن کو بند کر کے درمیان ہی میں جہاز کو روک دیا۔ پائلٹ نے اس حادثہ کی خبر ایر پورٹ کے ذمہ داروں کو دی۔ کچھ دیر کے بعد ایک ٹریکٹر آیا جو جہاز کو کھینچ کر آگے لے گیا۔ میں نے سوچا کہ جہاز میں ہائیڈرالک فیلیر ہو جائے تو جہاز زمین کے اوپر کھڑا ہو سکتا ہے۔ لیکن زمین جو خود بھی ایک خلائی جہاز ہے، اگر اُس میں ہائیڈرالک فیلیر جیسا حادثہ پیش آجائے تو اُس کے بعد جو تباہی آئے گی اُس کا اندازہ کرنا ممکن نہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 2003 All issues

Printed page