Al-Risala · May 2003 · page
Symbiosis between Science & Spirit
الرسالہ، مئی ۲۰۰۳
درست ہے اور عملی تجربہ میں بھی وہ مکمل طور پر نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے۔
لکھنؤ کے ایک مسلم تاجر سے میں نے پوچھا کہ اپنی زندگی کا کوئی تجربہ بتائیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان کا مطلب غیر سنجیدہ (insincere) انسان ہے۔ میں نے بھی اپنے تجربہ میں یہ پایا ہے کہ تقریباً ہر مسلمان اپنے ذاتی معاملہ کو آئیڈیل سلوشن کے بجائے پریکٹیکل سلوشن کی بنیاد پر حل کرتا ہے۔ لیکن جب ملت کا کوئی معاملہ ہو تو وہ فوراً آئیڈیل سلوشن کی حمایت میں پرجوش طور پر بولنا شروع کر دیتا ہے۔ یہی غیر سنجیدگی (insincerity) ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے، نہ کہ وہ مفروضہ مسائل جن کا عام طور پر اخباروں اور جلسوں میں تذکرہ کیا جاتا ہے۔
نئی دہلی ۲۹ فروری ۲۰۰۳ دعاگو وحیدالدین