Al-Risala · August 2003 · page 13

Education-investing in the future.

الرسالہ، اگست ۲۰۰۳، صفحہ ۱۳

کی حالت میں رہیں ۔ اس قسم کی مارکیٹ میں وہی کمپنیاں زندہ رہ سکتی ہیں اور مارکیٹ کے شترس حاصل کر سکتی ہیں جب کہ وہ مستقل طور پر نئے اور اوریجنل سامان تیار کریں اور خریداروں کی ضرورت کے مطابق سروس دے سکیں ۔ ریسرچ اور ترقی ، علم اور فنی معلومات ، ایجادات اور تکنکل ترقیاں ترقی کے لئے لازمی اجزاء کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

ہماری دنیا میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو چیلنج کا مقابلہ تحفظ کے ذریعہ کرنا چاہتے ہیں ۔ مگر دانش مندی یہ ہے کہ چیلنج کا مقابلہ جوابی تیاری کے ذریعہ کیا جائے ۔ جوابی تیاری اگر زندگی ہے تو تحفظ مقابلہ کی اس دنیا میں صرف موت ۔

11 اکتوبر کا دن زیادہ تر ملاقاتوں میں گزرا ۔ کانفرنس میں مختلف ملکوں کے لوگ کئی سو کی تعداد میں آئے ہوئے تھے ۔ ان سے گفتگو اور تبادلہ خیال ہوتا رہا ۔ یورپ کے ایک مسیحی پروفیسر نے گفتگو کے دوران اسلامی جہاد کے بارہ میں سوال کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاد (متشددانہ طریق کار) کی اہمیت قدیم زمانہ کے لحاظ سے تھی ۔ موجودہ زمانہ میں اس کی مناسبت (relevance) ختم ہو چکی ہے ۔ آپ لوگوں کو چاہئے کہ اسلام میں ریفارمیشن جیسی تحریک چلائیں اور اسلام کی قدیم تعلیمات میں نظر ثانی کر کے اُس کو وقت کے مطابق بنائیں ۔

میں نے کہا کہ اسلام میں ریفارمیشن (اصلاح) کی ضرورت نہیں بلکہ احیاء (revival) کی

‹ Previous page Next page › Contents of August 2003 All issues

Printed page