Peace is to try to defend statusquo.
الرسالہ، اگست ۲۰۰۳، صفحہ ۲۳
اس موقع پر بہت سے لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ہر ایک کو کسی خاص شخصیت کے ذریعہ انعام دلوایا گیا۔ انعام لینے کے بعد ہر ایک نے مختصر تقریر کی۔ میں نے اپنی تقریر میں کہا کہ دنیا میں امن قائم کرنے کا کام پر امن طریقہ سے ہوگا، نہ کہ تشدد کے طریقہ سے۔ اس سلسلہ میں میں نے مسیح کے مشہور قول کا حوالہ دیا کہ اپنے دشمن سے محبت رکھو۔ میں نے کہا کہ دشمن سے محبت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ دشمن کے مسئلہ کو محبت کی طاقت سے حل کرو۔ ٹرسٹ بھی اسی طرح ایک دشمن ہے۔ اس لیے مسیح کی اس تعلیم کے مطابق ، یہ کہنا صحیح ہوگا کہ ٹرسٹ سے محبت رکھو۔ یعنی ٹررزم کے مسئلہ کو محبت کی طاقت سے حل کرو۔ ٹررزم کے چیلنج کا مقابلہ محبت اور امن کی طاقت سے کرو۔
اس موقع پر مجھ کو جو ایوارڈ دیا گیا اس میں دوسری چیزوں کے ساتھ ایک سرٹیفکٹ شامل تھا۔ اس سرٹیفکٹ میں یہ لکھا گیا تھا :
سویٹر لینڈ کے مختلف حصوں میں بار بار سفر کے دوران جانے کا اتفاق ہوا۔ جو مناظر دیکھنے میں آئے ان میں سے ایک یہ تھا کہ یہاں کے درختوں میں ہرے رنگ کی پتیوں کے ساتھ ایک اور رنگ کی پتیاں ہوتی ہیں جن کو سنہرارنگ یا گولڈن کلر کہا جاسکتا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 2003 All issues