Al-Risala · August 2003 · page 24

چند معلومات

الرسالہ، اگست ۲۰۰۳، صفحہ ۲۴

یہاں کے درخت کی پتیوں میں اس قسم کا رنگ کیوں ہے۔ اس کا راز اس وقت سمجھ میں آیا جب کہ مجھے ایک اور تجربہ ہوا۔ سوئٹزر لینڈ ایک سرد ملک ہے۔ یہاں اکثر بدلی یا کہر رہتا ہے جس کی وجہ سے دن ہونے کے باوجود سورج اکثر چھپا رہتا ہے۔ کئی بار مجھے اس قسم کا تجربہ ہوا کہ سورج بظاہر نکلا ہوا نہیں ہے مگر فضا میں اجالا نظر آتا ہے۔ غور کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ اجالا انہی سنہری پتیوں کی وجہ سے ہے۔ یہ سنہری پتیاں فضا میں ہلکی روشنی پیدا کرتی رہتی ہیں۔ یہ خدا کی قدرت کی کیسی عجیب نشانی ہے۔ فطرت میں اس قسم کی بے شمار مثالیں ہیں۔

چند معلومات

سوئٹزر لینڈ وسط یورپ میں واقع ہے۔ وہ ایک لینڈ لاکڈ (land locked) ملک ہے۔ سوئٹزر لینڈ امن کے اعتبار سے ایک مثالی خطہ سمجھا جاتا ہے۔ مگر یہ امن اختلاف کو ختم کر کے حاصل نہیں ہوا بلکہ اختلاف کو گوارا کر کے حاصل ہوا۔ سوئٹزر لینڈ ایک ایسی نیشن ہے جس کے باشندوں کے درمیان نسلی روایت اور زبان اور مذہب کے اعتبار سے وحدت نہیں۔ مگر وہ ایک ایسی نیشن ہے جو ان اختلافات کے باوجود متحد اور خوشحال ہے:

Switzerland is a nation the people of which have no unity of ethnic heritage nor of language or relegation but it is a nation that nonetheless is united and prosperous. (17/867)

ہندوستان میں نہ سماجی اتحاد ہے اور نہ خوشحالی۔ اس کا سبب کچھ لیڈر اور دانشور یہ بتاتے ہیں کہ یہاں مختلف مذہب اور کلچر پائے جاتے ہیں۔ چنانچہ پچھلے پچاس سال سے یہاں یہ کوشش کی جارہی ہے کہ گروہی اختلاف کو مٹاؤ تا کہ ملک میں اتحاد قائم ہو سکے۔ مگر یہ ایک نا قابل عمل منصوبہ ہے۔ اسی لیے وہ اب تک کامیاب نہ ہو سکا۔ حقیقت یہ ہے کہ اتحاد اختلافات کے باوجود متحد ہونے کا نام ہے، نہ کہ اختلافات کو مٹا کر متحد ہونے کا۔

ہزار سال پہلے مسلمان یورپ میں اقدام کرتے ہوئے سوئٹزر لینڈ کے علاقہ میں داخل ہو گئے تھے۔ مگر یہ داخلہ بہت محدود مدت تک رہا۔ وہ کسی نتیجہ کے بغیر ختم ہو گیا۔ ایک برطانی پروفیسر

‹ Previous page Next page › Contents of August 2003 All issues

Printed page