Al-Risala · August 2003 · page 38

Politics is the art of the possible.

الرسالہ، اگست ۲۰۰۳، صفحہ ۳۸

مسئلہ کا حل فطرت کے اس اصول میں ہے جس کو ایک مقولہ میں اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ سیاست ممکن کا آرٹ ہے:

Politics is the art of the possible.

میں نے کہا کہ میں نے اس مسئلہ کا گہرا جائزہ لیا ہے اور ۱۹۶۸ء سے میں ایک ہی بات کہتارہاہوں۔ وہ یہ کہ لائن آف ایکچول کنٹرول کو بین الاقوامی سرحد مان کر معاملہ کو ختم کردیا جائے۔ اس مسئلہ پر میں نے صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کو ایک خط (۹ جولائی ۲۰۰۱) بھیجا تھا۔

اُن کا دوسرا سوال یہ تھا کہ فلسطین میں تشدد کو کس طرح ختم کیا جاسکتا ہے۔ میں نے کہا کہ اس معاملہ میں فلسطینیوں کے سامنے میں ایک تجویز بار بار پیش کرتا رہا ہوں اور وہی آپ کو بھی بتاتا ہوں۔ میں نے کہا کہ پیغمبر اسلام کی پالیسی کے بارے میں ایک روایت صحیح البخاری میں آئی ہے۔ اُس میں بتایا گیا ہے کہ پیغمبر اسلام کو جب بھی دو طریقوں میں سے ایک طریقہ کا انتخاب کرنا ہوتا تو آپ ہمیشہ مشکل انتخاب (harder option) کو چھوڑ دیتے اور آسان انتخاب (easier option) کو لے لیتے۔ اس حدیث کے مطابق فلسطینیوں کو چاہئے کہ وہ پُرتشدد طریقہ کار کو چھوڑ دیں اور اپنی جدوجہد کے لیے پُر امن طریقہ کار کو اختیار کر لیں۔ اس کے بعد تشدد اپنے آپ ختم ہو جائے گا۔ آخر میں انہوں نے اسلامی لٹریچر کے مطالعہ کی خواہش ظاہر کی۔ انہیں چند انگریزی کتابیں دے دی گئیں۔ برگسٹاک ہوٹل ایک پہاڑی کے اوپر واقع ہے۔ ہماری کار لمبا پہاڑی راستہ طے کرکے وہاں داخل ہوئی۔ انڈیا میں پہاڑی راستہ پر چلنا ایک مشکل سفر کے ہم معنیٰ ہوتا ہے۔ مگر یہاں کی سڑکیں اور یہاں کی گاڑیاں اتنی معیاری ہیں کہ یہ پورا سفر نہایت آسانی کے ساتھ طے ہوگیا۔ برگسٹاک ہوٹل بالکل نئے تصور کے مطابق بنایا گیا ہے۔ وہ ایک سبزہ زار کے درمیان واقع ہے۔ یہاں ۱۳ اکتوبر کی شام کو رات کا کھانا کھایا گیا۔ اس ہوٹل میں جن لوگوں سے ملاقات ہوئی ان میں سے ایک جیکب ون یوکس گل (Jakob von Uexkull) تھے۔ وہ ایک سینیئر جرنلسٹ ہیں۔ اور وہ سویڈن (Stockholm) کے رہنے والے ہیں۔ ان سے دیر تک تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے جدید

‹ Previous page Next page › Contents of August 2003 All issues

Printed page