Al-Risala · August 2003 · page 39

Politics is the art of the possible.

الرسالہ، اگست ۲۰۰۳، صفحہ ۳۹

مغربی انسان کے بارے میں کہا کہ اس کا کیس معنویت کی تلاش (search for meaning) کا کیس ہے۔ وہ مادی تہذیب کے بارے میں اپنا یقین کھو چکا ہے۔ وہ ایک نئی چیز کی تلاش میں ہے۔ مگر وہ اب تک اسے نہ پاسکا۔

اس گفتگو کے دوران امریکی مصنف ہنٹنگٹن کی کتاب کلیش آف سو یلا ئزیشنز (Clash of Civilizations) کا ذکر ہوا۔ میں نے کہا کہ اس کتاب میں اسلام کی غلط نمائندگی کی گئی ہے۔ مصنف نے مسلمانوں کی قومی کوشش کو اسلامی جہاد کے ہم معنی سمجھ لیا ہے۔ حالانکہ مسلمانوں کی موجودہ قومی کوشش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اس کے بعد میں نے انہیں اسلام کی حقیقی تعلیمات سے متعارف کرایا۔

برگنٹاک ہوٹل میں الفریڈ و یونس (Alfredo Sfeir Younis) سے ملاقات ہوئی۔ وہ ایک جرمن ہیں اور اب وہ جنیوا میں رہتے ہیں۔ وہ نہایت ذہین اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ انہوں نے اپنا جو کارڈ دیا اس پر ان کی بابت یہ الفاظ لکھے ہوئے تھے:

Special representative to the United Nations and the World Trade Organization, The World Bank Geneva. الفریڈ و یونس سے اسلام پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس کی شکل یہ تھی کہ پہلے میں نے بار بار سوال کر کے ان کے اپنے شعبوں سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ پھر انہوں نے کہا کہ آپ تو صرف مجھ سے پوچھ رہے ہیں، خود کچھ نہیں بتاتے۔ اس طرح گفتگو کا موضوع اسلام بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے قرآن کا انگریزی ترجمہ پڑھا ہے مگر اسلام کے بارے میں میری معلومات بہت کم ہیں۔ اس کے بعد میں نے تفصیل کے ساتھ انہیں اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کیا۔ وہ نہایت غور کے ساتھ میری باتیں سنتے رہے۔

۱۴ اکتوبر کی صبح کو مسٹر آندرے بیکوف سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس ملاقات کا انتظام انہوں نے پارک ہوٹل میں کرایا تھا۔ اس گفتگو میں مذہب اور روحانیت اور امن عالم جیسے سوالات پر مفصل تبادلہ

‹ Previous page Next page › Contents of August 2003 All issues

Printed page