Al-Risala · August 2003 · page 48

Spiritual Message

الرسالہ، اگست ۲۰۰۳، صفحہ ۴۸

The problem is western countries see their own terrorism better and do not see our terrorism as quite so serious. (p. میرے نزدیک یہ شکایت بالکل بے جا ۔ ہندوستان سمیت ہر ملک یہ کرتا ہے کہ وہ اپنے مسائل کو زیادہ اہمیت دیتا ہے اور دوسروں کے مسائل کو کم۔ ایسی حالت میں یہ ایسا گناہ ہے است کہ در شہر شما نیز کنند کا معاملہ ہے۔ پھر اس پر کسی ایک کو دوسرے سے شکایت کرنے کا کیا حق ہے۔ جہاز دہلی ایئر پورٹ پر اترا تو مقامی وقت کے لحاظ سے رات کے ایک بج چکے تھے۔ سفر کے دوران دوبارہ کیلنڈر بدل چکا تھا۔ زیورک میں جب ہوائی جہاز پر میں نے اپنا سفر شروع کیا تو اُس وقت وہاں کے اعتبار سے ۱۶ اکتوبر کی تاریخ تھی اور جب میں دہلی ایئر پورٹ پر پہنچا تو اکتوبر کی ۱۷ تاریخ شروع ہوچکی تھی۔ یہ سب ساڑھے سات گھنٹہ میں ہوا۔ اور اس کا سبب یہ ہے کہ سوئزرلینڈ اور دہلی کے وقت میں ساڑھے تین گھنٹہ کا فرق پایا جاتا ہے۔

Spiritual Message

ماہنامہ الرسالہ کا ہندی ایڈیشن الرسالہ کے نام سے بمبئی سے شائع ہو رہا ہے۔ اب خدا کے فضل سے ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن بھی بمبئی سے شائع ہونے لگا ہے۔ اس کا نام بدل کر اسپرپچول مسیج (Spiritual Message) رکھا گیا ہے۔ اس کا پہلا شمارہ جون ۲۰۰۳ کو شائع ہو چکا ہے۔ اسلامی تعلیمات کی عمومی اشاعت کے لیے اسپرپچول مسیج بہت مفید ہے۔ ملک کے اندر اور ملک کے باہر انگریزی خواں طبقہ میں اس کو زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی ضرورت ہے۔ اس کی ایجنسی لے کر بھی اور اس کے خریدار بنا کر بھی۔ اسی طرح لائبریریوں اور اداروں میں بھی ان کو پہنچانے کی ضرورت ہے۔ اسپرپچول مسیج کی قیمت فی شمارہ 15/-، سالانہ 165/- روپے، بیرونی ملکوں کے لیے 12 ڈالریا 7 پونڈ ہے۔ اس کا پتہ یہ ہے:

Mr. Haroon B. Shaikh

302 Koldongri, CHS, Sahar Road, Andheri (East) Mumbai-400 099 Te. 2834 1654/2834 6079/2821 8609 Fax: 2823 6323, E-mail: hbshaikh@bom5.vsnl.net.in

‹ Previous page Next page › Contents of August 2003 All issues

Printed page