ایک ملاقات
الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۳، صفحہ ۶۷
اس کے بعد پیرا گراف نمبر ۲۔ ۳۔ ۲۔۳۔ ۴ اور ۵ میں بحث کو پوری کرتے ہوئے نتیجہ نکالا ہے۔ اس پوری بحث کو میں انٹلیکچول ڈس اونسٹی (intellectual dishonesty) کا کیس کہوں گا، کیوں کہ لفظ کی شکل بگاڑ کر بات کرنا اور اپنی بات ثابت کرنا intellectual dishonesty کے سوا کچھ بھی نہیں۔ حوصلہ زندگی کی ایک اہم قدر ہے، یہ آپ مانتے ہیں۔ لیکن پوری بحث میں لفظ حوصلہ کی شکل بگاڑ کر بات کرتے ہیں۔ مثلاً انگریزی کا لفظ confidence جو ایک نفسیاتی علامت ہے اس کی تشریح کوئی شخص لفظ over confidence کا استعمال کر کے لفظ confidence کی نفسیاتی علامت کی اہمیت گھٹائے کیا آپ اسے علمی تجزیہ کہیں گے؟ اردو لفظ حوصلہ کی ٹرم : پختہ ارادہ، احساس یافت، اپنے مقصد کو حاصل کرنے کی جدوجہد میں مددگار نفسیات کے لیے لفظ حوصلہ کی ٹرم (term) استعمال کی جاتی ہے ۔ اور ہمیشہ مثبت (positive) نفسیات کے لیے بولا جاتا ہے۔
اس کے برخلاف منفی (negative) نفسیات کے لئے لفظ حوصلہ کی شکل بگاڑ کر نہیں بولا جاتا بلکہ اس کے لیے خود فریبی، مایوسی، اندھی چھلانگ، انتقام، ظلم، تکبر وغیرہ الفاظ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لفظ کو اس کے مقام سے ہٹانا یا اس کی شکل بگاڑنا intellectual dishonesty کا کیس ہے۔ اس کو سمجھنے کے لیے چند مثالیں نقل کر رہا ہوں۔ آپ بھی غور کریں۔ مثلاً: سوسائیڈ اٹیکر کو شہید کہنا یا لکھنا معصوم لوگوں کے قاتل کو مجاہد کہنا یا لکھنا ڈاکو کو بہادر کہنا یا لکھنا چور کو عقل مند کہنا یا لکھنا سود کو تجارت کہنا یا لکھنا ان تمام مثالوں میں خط کشیدہ الفاظ کو اس کے مقام سے ہٹا یا گیا ہے جو صد فی صد کا کیس ہے۔ intellectual dishonesty آپ اپنی تحریر کی خامی کو پرکھنے کے لیے پرائمری اسکول کا بنیادی سبق جملہ بنانے کی مشق کرو‘‘
‹ Previous page Next page › Contents of September 2003 All issues