Al-Risala · September 2003 · page

The Basics of Islam

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۳

۲۰۰۳ کی شام کو ایک خصوصی فنکشن ہوا۔ اس میں صدر اسلامی مرکز کو فیڈریشن کی طرف سے ایمبیسیڈر فار پیس (Ambassador for Peace) کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے پیس اور اسلام کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ یہ پورا پروگرام انگریزی میں ہوا۔ غیر ملکی افراد بھی اس فنکشن میں شریک تھے۔

۱۸ ایک فرانسیسی تنظیم (Latitude de Paix) کی طرف سے ایک بین اقوامی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ یہ سیمینار ۲۷۔ ۲۸ جون ۲۰۰۳ کو ہوا۔ اس کا مقام سوئزر لینڈ کے ایک قدیم محل (Chateau de Coux) میں تھا۔ اس کا موضوع فلسطین کے مسئلہ کا حل تلاش کرنا تھا: Reconciliation between Israelies and Palestinian People. اس سیمینار میں شرکت کے لیے صدر اسلامی مرکز کے نام دعوت نامہ موصول ہوا تھا اور سفر کا انتظام بھی ہو چکا تھا ۔ مگر بعض اسباب سے وہ اس میں شرکت نہ کر سکے ۔ البتہ انہوں نے موضوع کے بارے میں اپنے خیالات تحریری طور پر لکھ کر سیمینار کے منتظمین کو بھیج دئے۔ ۱۹ دھرو فلمس (Dhruv Filams) نے دور درشن کے لیے صدر اسلامی مرکز کا ایک تفصیلی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ انٹرویو ۲۱ جون ۲۰۰۳ کو ریگل اسٹوڈیو (نوئڈا) میں ریکارڈ کیا گیا۔ اس پروگرام کا اہتمام مسٹراو۔ پی۔ سہگل (7658100 .Tel) نے کیا تھا۔ اس کا موضوع تھا_ کشمیر کی خواتین کے مسائل اور کشمیر کی تعمیر و ترقی میں ان کا حصہ۔ اس پروگرام کے تحت چھ ایپی سوڈ (Episode) تیار کیے گیے ۔ اس موقع پر جو کچھ کہا گیا اس کا خلاصہ یہ تھا کہ کشمیر اور دوسرے مقامات پر پرجوش مسلمان جو کچھ کر رہے ہیں وہ اسلامائزیشن نہیں ہے۔ مثال کے طور پر اسلام لرننگ پر زور دیتا ہے اور یہ لوگ (de-learning) کا کام کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں بتایا گیا کہ موجودہ حالات میں سب سے پہلی ضرورت یہ ہے کہ کشمیر کی خواتین کو تعلیم یافتہ بنایا جائے ۔ تعلیم کے بغیر تعمیر و ترقی کا کوئی بھی کام نہیں ہو سکتا۔

۲۰ سہارا گروپ (اردو، ہندی، انگریزی) کے نمائندہ مسٹر سونیل تیواری نے ۲۰ مئی ۲۰۰۳ کو

‹ Previous page Next page › Contents of September 2003 All issues

Printed page