Don't preach, just teach.
الرسالہ، جنوری ۲۰۰۳
۱۵۔ دین دیال ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (نئی دہلی) میں ۱۵ اگست ۲۰۰۲ کو ایک جلسہ ہوا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی۔ یہاں اشوک سنگھل نے اپنی تقریر میں کہا کہ قرآن کہتا ہے کہ کافروں کو مارو۔ اس کا جواب دیتے ہوئے بتایا گیا کہ قرآن میں کافر سے مراد کوئی نسل یا قوم نہیں۔ اس سے مراد پیغمبر کے وہ معاصر منکرین ہیں جنہوں نے آپ اور آپ کے اصحاب کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی تھی۔ اور پیغمبر اور آپ کے اصحاب کو دفاع میں ان سے لڑنا پڑا۔
۱۶۔ سعودی ٹی وی اورایجپٹ ٹی وی کے نمائندہ مسٹر محمد بسام نستان مصری نے ۱۸ اگست ۲۰۰۲ کو صدر اسلامی مرکز کا ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر کشمیر کے مسئلے سے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ موجودہ حالت میں پاکستان کے سامنے صرف دو آپشن ہیں۔ یا تو وہ حالت موجودہ (statusquo) کو مان کر معاملہ ختم کر دے یا تشدد کو براہ راست اور بلا واسطہ دونوں اعتبار سے مکمل طور پر چھوڑ کر پر امن ڈائیلاگ کا طریقہ اختیار کرے ۔ ۱۷۔ نیشنل کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ (نئی دہلی) کی طرف سے ۱۹ اگست ۲۰۰۲ کو ایک سیمینار ہوا۔ یہ سیمینار جامعہ ہمدرد (نئی دہلی) کے کنونشن ہال میں منعقد کیا گیا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اُس میں شرکت کی اور وہاں ایک تقریر کی۔ اس کا موضوع تھا: ہندوستانی اسکولوں میں ویلیو ایجوکیشن۔ اس موضوع پر ایک مفصل تقریر کی گئی۔ ایک بات یہ کہی گئی کہ نصاب میں کچھ اخلاقی کتابیں شامل کرنے سے نوجوانوں میں اخلاق نہیں آجائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک ہمہ جہتی کوشش کی ضرورت ہے۔
۱۸۔ سہارا ٹی وی (نئی دہلی) کی ٹیم نے ۲۱ اگست ۲۰۰۲ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ گجرات کی گورو یاترا کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ گورو یاترا نہیں ہے بلکہ وہ الیکشن یاترا ہے۔ اس کو پری الیکشن سرگرمیوں کے پس منظر میں دیکھنا چاہئے۔ ۱۹۔ اینا ڈو ٹیلی ویژن (EENADU TV) نے ۲۳ اگست ۲۰۰۲ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو
‹ Previous page Next page › Contents of January 2003 All issues