A Moment in Time: A Caravan Camel.
الرسالہ، نومبر ۲۰۰۳، صفحہ ۱۰
کہا جاتا ہے۔ یعنی اسکول میں پڑھائی جانے والی کتابوں کی تاریخی غلطیوں کو درست کرنا۔ مگر ہندوستانی مسلمانوں کی اصلاح نصاب کمیٹی کے مقابلہ میں وہ زیادہ سائنٹفک ہے اور اسی کے ساتھ زیادہ مؤثر بھی۔
ان لوگوں نے یہ کیا کہ ایک طرف اسکول میں پڑھائی جانے والی کتابوں کا مطالعہ کر کے یہ معلوم کیا کہ ان کتابوں میں مسلم نقطۂ نظر سے کیا غلطیاں ہیں۔ مثال کے طور پر ایک نصابی کتاب جس کا نام صدیوں کے درمیان (Across the Centuries) ہے، اس میں ۵۰ صفحہ کا ایک باب اسلامی تاریخ پر ہے جس کا عنوان یہ تھا:
A Moment in Time: A Caravan Camel.
اس کے آغاز (صفحہ ۵۴) پر اونٹ کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ اس ادارہ نے اس کو بدلوايا۔ کتاب کے نئے ایڈیشن میں اونٹ کی تصویر نکال دی گئی ہے اور اس کا نیا عنوان ان الفاظ میں قائم کیا گیا ہے: Desert Bloom-Carvan Cities اس ادارہ نے اسکولی نصاب کی کتابوں میں اس قسم کی بہت سی اصلاحات کرائی ہیں، مگر اس کا طریقہ جو انہوں نے اختیار کیا وہ ہندوستان سے بہت زیادہ مختلف تھا۔ انہوں نے اس کام کو مسلم کاز کے طور پر نہیں اٹھایا بلکہ جدید ذہن کو سامنے رکھتے ہوئے اس کا سائنٹفک طریقہ اختیار کیا۔ اس معاملہ میں مغربی ذہن کے دو دور ہیں۔ ایک وہ جو لمبی صلیبی جنگوں (Crusades) کے بعد شروع ہوا۔ اس دور میں مغربی علماء کی کوشش یہ ہوتی تھی کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کی تصویر کو بگاڑ کر پیش کریں۔ ٹامس کارلائل نے انیسویں صدی میں اس ذہن کو بدلنے کی کوشش کی۔ دوسری عالمی جنگ تک یہ ذہن تقریباً پوری طرح بدل گیا۔ اب مغربی علماء کا ذہن یہ ہے کہ دوسرے شعبوں کی طرح، اسلام اور مسلمانوں کی تصویر کو عین مطابق واقعہ (as it is) پیش کریں۔
اسی عمومی ذہن کا ایک نتیجہ یہ بھی ہے کہ امریکامیں نصابی کتابوں کی تیاری کا جو ادارہ ہے وہ کسی کتاب کی تیاری سے پہلے اس سے متعلق مختلف گروہوں کے علماء سے معلومات حاصل کرتا ہے تا کہ ان
‹ Previous page Next page › Contents of November 2003 All issues