Al-Risala · November 2003 · page 11

A Moment in Time: A Caravan Camel.

الرسالہ، نومبر ۲۰۰۳، صفحہ ۱۱

کی کتاب میں ہر گروہ کی ٹھیک ٹھیک نمائندگی ہو سکے۔ مذکورہ ادارہ نے اس امکان کو استعمال کیا اور پروفیسروں کی ایک ٹیم تیار کی جو نصابی موضوعات پر قابلِ اعتماد علمی رائے دے سکے۔ اس کے بعد انہوں نے ان امریکی اداروں سے روابط قائم کیے جو تعلیمی کتابیں تیار کرتے ہیں اور چھاپتے ہیں۔ انہوں نے ان امریکی اداروں کو یقین دلایا کہ وہ انہیں نصابی موضوعات پر قابل اعتماد معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ اس طرح دونوں کے درمیان سلسلہ شروع ہوا۔

سی آئی ای نے یہ کام مسلم دفاع کے طور پر نہیں شروع کیا بلکہ خالص علمی انداز میں شروع کیا۔ چنانچہ وہ جو معلومات فراہم کرتے ہیں وہ صرف اسلام کے بارے میں نہیں ہوتیں بلکہ ہر مذہب اور کلچر کے بارہ میں ہوتی ہیں۔ ان کے اس انداز کی بنا پر امریکی تعلیمی اداروں میں ان کو پسند کیا گیا۔ یہاں تک کہ کنسشننس اور ریویووس کی فہرست میں ان کا نام بھی شامل ہو گیا۔ ایسے مددگاروں کی تعداد تقریباً تیس ہے۔

۲۹ نومبر کو جب کہ میں سی آئی ای کے دفتر میں بیٹھا ہوا تھا اسی دوران ورجینیا سے انٹرنیشنل نیوز روم (News Room) کا ٹیلی فون آیا۔ وہ کونسل کے ڈائرکٹر شبیر منصوری صاحب سے ٹیلی فون پر انٹرویو لے رہے تھے۔ انہوں نے ان سے چند سوالات کیے۔ ان میں سے ایک یہ تھا کہ ہم پبلک اسکولوں میں مذہب کی تعلیم کیوں دیں۔ تقریباً ۱۵ منٹ کے بعد جب انٹرویو ختم ہوا تو نیوز روم کی نمائندہ استیسی میٹنگلی (Stacy Mattingly) نے کہا کہ آپ سے اور دوسرے مسلمانوں سے ہم نے یہ سمجھا ہے کہ مسلمانوں میں جو کھلا پن (opennes) ہے وہ ان کے اپنے مذہب کی تعلیمات کی بنا پر ہے:

Stacy indicated that the approach of CIE to contribute rather than confront is very much based on universal aspect of Islam. She also stated many Muslim organizations that she spoke to also had similar broad thinking. سی آئی ای کے اس کام پر تبصرہ کرتے ہوئے میں نے کہا کہ میرے نزدیک یہ براہِ راست معنوں میں دعوت کا کام تو نہیں ہے، البتہ وہ اس دعوہ پراس کا ایک جزء ہے جو اس وقت ساری دنیا

‹ Previous page Next page › Contents of November 2003 All issues

Printed page