Please give me people bag, not doggy bag.
الرسالہ، نومبر ۲۰۰۳، صفحہ ۴۶
کمیونٹی ورک اور دعوت ورک کا فرق بے بنیادی فرق ہے۔ اس فرق کو خود اسلام کی تاریخ سے سمجھا جا سکتا ہے۔ قدیم مکہ میں نبوت کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیرہ سال تک مقیم رہے۔ اس وقت دعوت ورک اپنی کامل تربیتی صورت میں جاری تھا۔ اسی دعوت ورک کے نتیجہ میں اکثر بڑے بڑے صحابہ حاصل ہوئے۔ مگر اس وقت کے مکہ میں کمیونٹی ورک سرے سے موجود ہی نہ تھا۔ جب کہ موجودہ دور کے مسلمانوں میں کمیونٹی ورک بہت بڑے پیمانہ پر جاری ہے۔ بلکہ موجودہ زمانہ میں اسلام کے نام پر جو کام مسلمانوں کے درمیان ہو رہے ہیں وہ تقریباً سب کے سب اپنی نوعیت کے اعتبار سے کمیونٹی ورک ہیں۔
اس سے معلوم ہوا کہ دعوت ورک تو ہر حال میں ہوتا ہے۔ حتی کہ اس وقت بھی جب کہ ساری دنیا میں صرف ایک مسلمان موجود ہو۔ مگر کمیونٹی ورک اس وقت ہوتا ہے جب کہ خود کمیونٹی وجود میں آچکی ہو۔ جتنی بڑی کمیونٹی اتنا ہی بڑا کمیونٹی ورک۔
موجودہ زمانہ میں ایک بلین سے زیادہ مسلمان ہیں۔ ان کے پاس ہر قسم کے اقتصادی وسائل وافر مقدار میں موجود ہیں۔ قدیم مکہ میں کوئی مسجد یا مدرسہ بنانا ہی ناممکن تھا۔ آج جب ایک شخص مسجد اور مدرسہ بنانے کی مہم چلاتا ہے تو اس کو ملین اور بلین ڈالر کا تعاون حاصل ہو جاتا ہے۔ اس فرق سے مزید یہ معلوم ہوا کہ دعوت ورک صرف اللہ کی رضا ہی کے لیے کرنا ممکن ہوتا ہے۔ جب کہ کمیونٹی ورک ایک ایسا کام ہے جس میں ہر قسم کے دنیوی اور مادی فائدے اعلیٰ پیمانہ پر شامل ہوجاتے ہیں۔ اس میں لیڈری بھی شامل ہے اور مقبولیت بھی اور اقتصادی فائدے بھی۔ کمیونٹی ورک عام حالات میں صرف قومی ورک ہوتا ہے، اس کو لوگ قوم کے عنوان سے کرنے کے بجائے اسلام کے نام پر اس لئے کرتے ہیں کہ لوگوں کا تعاون زیادہ سے زیادہ حاصل ہو۔ ۵دسمبر۲۰۰۰کوواپسی تھی۔ ساڑھے چار بجے دن میں جناب صغیر اسلم صاحب کے ساتھ روانہ ہو کر لاس اینجلس ایر پورٹ پہنچا۔ یہاں کی معمول کی کارروائی میں کچھ وقت گزرا۔ میرے ٹکٹ پر مسلم میل لکھوا دیا گیا تھا جو عام طور پر یہودی ذبیحہ کوشر (kosher) پر مشتمل ہوتا ہے جو میرے ذوق کے
‹ Previous page Next page › Contents of November 2003 All issues