Al-Risala · December 2003 · page 91

یک خط

الرسالہ، دسمبر ۲۰۰۳، صفحہ ۹۱

خبر نامہ اسلامی مرکز ۱۶۰

۱۰ فروری ۲۰۰۳ کو وگیان بھون (نئی دہلی) میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس ہوئی۔ اس کو بی جے پی کی یووا شاخ نے آرگنائز کیا تھا۔ اس کا موضوع تھا، ٹررزم۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر اس میں شرکت کی اور اسلام کے حوالہ سے بتایا کہ ٹررزم کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ ٹررزم انتہا پسندی کی ایک پیداوار ہے۔ وہ مذہب کی پیداوار نہیں۔

۱۰ فروری ۲۰۰۳ کو دور درشن کی ٹیم نے صدر اسلامی مرکز کا ایک ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر اس مسئلہ سے تھا کہ جدید دور میں اسلام کیا رہنمائی دیتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا گیا کہ اسلام ابدی صداقتوں کی تعلیم دیتا ہے۔ اس لیے زمانہ میں خواہ کوئی بھی تبدیلی آئے اسلام پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔ وقتی مسائل میں اسلام نے انسان کو پوری رعایت دی ہے۔

۱۲ فروری ۲۰۰۳ کو نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سنٹر (انکسی ) میں ایک پروگرام ہوا۔ یہ ڈاکٹر محمد یونس (مقیم کناڈا) کی کتاب Islam a Threat to Civilizations کے اجراء کے لیے تھا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس میں صدر کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں بتایا کہ اسلام کسی بھی اعتبار سے تہذیب کے لیے یا انسانیت کے لیے خطرہ نہیں ہے۔ اسلام دین رحمت ہے۔

۱۲ فروری ۲۰۰۳ کو اشوک ہوٹل (نئی دہلی) کے کنونشن ہال میں ایک انٹرنیشنل سیمینار ہوا۔ اس کا موضوع تھا: What is Life ۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور اسلامی نقطہ نظر سے لائف کے سوال پر تقریر کی۔ لائف سائنسز کے بارہ میں انہوں نے کہا کہ انسانی علم اور تجربہ سے جو چیز حقیقی طور پر مفید ہو وہ اسلام میں بھی جائز قرار پائے گی۔ راشٹریہ سہارا کے لیے ۱۲ جون ۲۰۰۳ کو صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو ریکارڈ کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی سیاسی جماعت بنانا ایک ناکام تجربہ کو

‹ Previous page Next page › Contents of December 2003 All issues

Printed page