It is now closed down because of labour problem.
الرسالہ، فروری ۲۰۰۳
پیغمبر اسلام نے مظلوم اور ناکام حالت میں وفات پائی۔ ضرورت ہے کہ اسلام کے بارے میں ہر قسم کی معلوماتی کتابیں بڑے پیمانہ پر تیار کر کے پھیلائی جائیں۔ اسی کے ساتھ بڑے پیمانہ پر مسلم اور غیر مسلم کا انٹر ایکشن ہو۔ ڈائیلاگ کئے جائیں۔ تعلیمی اداروں میں دونوں گروہ کے لوگ بڑی تعداد میں تعلیم حاصل کریں۔ تاہم صرف کتابیں چھاپنا کافی نہیں۔ زندگی کی سرگرمیوں میں دونوں کی شرکت ضروری ہے۔
آشرم میں رہنے والے ایک صاحب جو انجینئر ہیں انہوں نے بروکن انگریزی میں کہا ’’ آپ مجھے اپنا کپڑا دے دیجئے تاکہ میں اس کو دھودوں۔ ‘‘ میں نے سینہ پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا: Please wash my heart, that's more important. Clothes are washed by water. But the heart is washed by the tears. وہ اس غیر متوقع جواب کو سن کر خاموش ہو گئے۔ ان کی سمجھ میں نہیں آیا کہ اس کے بعد وہ کیا کہیں ۔ ایک صاحب جو وہاں موجود تھے انہوں نے میرے اس جواب کی وضاحت پوچھی۔ میں نے کہا کہ بعض باتیں متکلم کے صیغہ میں کہی جاتی ہیں مگر وہ غائب کے صیغہ میں مطلوب ہوتی ہیں۔ مثلاً غالب کا ایک شعر ہے:
ہوا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے اسی طرح میر کا شعر ہے:
میر کے دین و مذہب کی کیا پوچھ رہے ہو ان نے تو قشقہ کھینچا دیر میں بیٹھا کب کا ترکِ اسلام کیا یہ اشعار اگر چہ متکلم کے صیغہ میں ہیں مگر وہ غائب کے صیغہ میں مطلوب ہیں۔ اسی اسلوب کی روشنی میں میرے مذکورہ جملہ کو سمجھا جاسکتا ہے۔
یکم مارچ کو شام کے سمیلَن میں تھوڑی دیر کے لیے گیا۔ لوگ بڑی تعداد میں اکٹھے تھے۔ کچھ لوگ گارہے تھے اور کچھ لوگ مخصوص باجا بجارہے تھے۔ گانا بجانا میرے ذوق کے مطابق نہیں۔ مگر دعوتی مصلحت کے تحت اس کو گوارا کیا جاسکتا ہے۔ لیکن ایک چیز میرے لئے ذاتی طور پر قابل برداشت نہ
‹ Previous page Next page › Contents of February 2003 All issues