Al-Risala · February 2003 · page

Here the traffic is well-disciplined.

الرسالہ، فروری ۲۰۰۳

کاش میرے پاس طاقت ہوتی اور میں انسانوں کے اجتماع میں داخل ہو کر امریکی سائنس داں کی طرح مائیک چھین لیتا اور چلا کر کہتا کہ:

Stop everything, I want to inform you the law of universe. وہ لوگ بھی کیسے عجیب ہوں گے جو ہادی بننے کے دعویدار ہوں حالانکہ وہ مہدی بھی نہ ہوں۔ جو معلم بنے ہوئے ہوں حالانکہ وہ متعلم بھی نہ ہوں۔ جو اپنے کو پانے والے کے روپ میں ظاہر کرتے ہوں حالانکہ وہ ڈھونڈنے والے بھی نہ ہوں۔ جو خدا کو جاننے کے دعویدار ہوں حالانکہ انہوں نے اپنے آپ کو بھی نہ جانا ہو۔

آ شرم سے ٹریونڈرم ائر پورٹ آتے ہوئے ایک صاحب نے کہا: یہاں ٹریفک کا نظام بہت اچھا ہے۔

Here the traffic is well-disciplined.

دہلی سے بالکل مختلف، جہاں کی سڑکوں پر چلتے ہوئے یہ محسوس ہوتا ہے گویا یہاں ٹریفک کا کوئی قانون نہیں۔

راستہ میں کا جو کے باغات تھے۔ کیرلا میں نقدی اجناس (cash corps) کثرت سے ہیں۔ یہ قدرتی اعتبار سے ایک دولت مند ریاست ہے۔ مگر اس کی نسبت سے بڑی صنعتیں یہاں کم ہیں۔ ۲ مارچ کی سہ پہر کو آشرم سے چل کر ٹریونڈرم ائر پورٹ پہنچا۔ تعمیری اعتبار سے ایک معمولی قسم کا ائر پورٹ نظر آیا۔ ہندوستان ایک دولت مند ملک ہے۔ مگر اس کی دولت چند خاندانوں میں سمٹی ہوئی ہے۔ نام نہاد سوشلسٹ نظام نے دولت کے اس سمٹا ؤ میں صرف اضافہ کیا ہے۔ کیسا عجیب ہے یہ واقعہ۔ جان ماتھن (John Mathan) شانتی گری آشرم میں اول سے آخر تک میرے ساتھ رہے۔ وہ میرے مددگار تھے مگر ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔

ایک صاحب جو اس موقع پر یہاں آئے تھے اور اب واپس جارہے تھے، ان سے میں نے پوچھا کہ اتنے لوگ جو یہاں آئے ہیں ان کا مشترک سبب کیا ہے۔ انہوں نے کہا frustration۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 2003 All issues

Printed page