He was born with a silver spoon in his mouth.
الرسالہ، اپریل ۲۰۰۴، صفحہ ۵۴
ان لوگوں کے لیے ہے جو مقدمہ بازی کو اپنی عادت بنا لیتے ہیں۔ مقدمہ لڑنے کے لیے عدالت میں جانا جن کا مشغلہ حیات بن جاتا ہے۔
دوسرے لوگ وہ ہیں جو سنجیدہ اور شریف ہوتے ہیں۔ جن کو مقدمہ بازی ایک ناقابل برداشت مصیبت معلوم ہوتی ہے۔ اگر اتفاقاً وہ کسی مقدمہ میں پھنس جائیں تو وہ مسلسل ذہنی کوفت میں مبتلا رہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو میرا بہترین مشورہ یہ ہے کہ وہ یہ سوچ لیں کہ وہ یا تو مقدمہ جیتیں گے یا مقدمہ ہاریں گے۔ اس کے سوا کوئی تیسری صورت ہونے والی نہیں اور پھر وہ دونوں کے لیے یکساں طور پر تیار ہو جائیں۔
اگر وہ اپنے اندر یہ سوچ پیدا کر لیں تو اس کا پہلا فائدہ یہ ہوگا کہ عدالت کا سامنا کرنا اُن کے لیے آسان ہو جائے گا۔ وکیل کی صورت میں جب قانونی مُکَّہ باز (legal boxer) سے اُن کا مقابلہ پیش آئے گا تو وہ معتدل ذہن کے ساتھ اُس کو جواب دے سکیں گے۔ عام لوگ اس اندیشہ میں مبتلا رہتے ہیں کہ کہیں وہ مقدمہ ہار نہ جائیں۔ لیکن جب ایک شخص ہار کا بھی استقبال کرنے کے لیے تیار ہو تو اُؔس کے اندر ایک نیا حوصلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ اور یہ ایک حقیقت ہے کہ حوصلہ مند آدمی اس قابل ہوتا ہے کہ وہ زیادہ بہتر طور پر زندگی کے مسائل کا سامنا کر سکے۔
۲۲۔ ایک گفتگو کے دوران میں نے کہا کہ مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ قیامت قریب آگئی ہے۔ قرآن کے مطابق، قیامت سے پہلے پیش آنے والے تین واقعات ظاہر ہو چکے ہیں۔ ایسی حالت میں اب قیامت میں زیادہ تاخیر کی بظاہر کوئی وجہ نہیں۔
اس سلسلہ میں پہلی چیز قرآن کی اس آیت سے معلوم ہوتی ہے: اولم ير الذين كفروا ان السموات والارض كانتا رتقاً ففتقناهما (الأنبياء ۳۰) اس آیت میں مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قرآن مستقبل کے منکرینِ خدا کو خطاب کر رہا ہے اور بتا رہا ہے کہ تمہارے سامنے ایک ایسی کھلی شہادت ظاہر ہونے والی ہے جس کے بعد خدا کے وجود کا انکار عقلی طور پر ناممکن ہو جائے۔ یہ شہادت موجودہ زمانہ میں بگ بینگ (Big Bang) کا کائنات نظریہ ہے۔ یہ نظریہ اب سائنسی طور پر ثابت
‹ Previous page Next page › Contents of April 2004 All issues