خدا کا کریشن پلان
الرسالہ، مئی ۲۰۰۴، صفحہ ۷
اس اعتبار سے وہ اس میں پورا اترنے کی کوشش کرے۔
قرآن کے مطابق، دنیا کی مادی ترقی کسی کو ملتی ہے تو وہ اُس کو نعمت کے طور پر نہیں بلکہ وہ صرف اس لیے ہوتی ہے کہ اُس کے ذریعہ آدمی کو جانچا جائے الکہف ۷) اسی طرح جب کسی کو سیاسی اقتدار ملے تو وہ بھی اُس کو انعام کے طور پر نہیں ملتا بلکہ وہ اِس کے لیے صرف اس بات کی آزمائش ہوتی ہے کہ وہ اقتدار پا کر سرکش بنتا ہے یا وہ خدا کی وفاداری پر قائم رہتا ہے (النمل ۴۰) اسی طرح دنیا کی ہر چیز خواہ وہ خوش گوار ہو یا ناخوشگوار، ہر حال میں وہ امتحان کا ایک پرچہ ہوتی ہے۔ اس دنیا میں ہر تجربہ جو انسان پر گزرتا ہے وہ صرف اس لیے ہوتا ہے کہ آدمی کے جتتی یا غیر جلتی ہونے کا فیصلہ کرے۔ موجودہ دنیا کی فلسفیانہ توجیہہ کا بنیادی نکتہ یہی ہے۔ موجودہ دنیا کو خدا کے تخلیقی نقشہ کی روشنی میں دیکھا جائے تو اُس کا ہر جزء اپنی فکری توجیہہ پالیتا ہے۔ اور اگر اس تخلیقی نقشہ کو سامنے رکھے بغیر دنیا کی توجیہہ کرنے کی کوشش کی جائے تو یقینی طور پر ایسی کوشش ناکام رہے گی۔ خدا کے تخلیقی نقشہ کی روشنی میں دنیا کو سمجھنا آدمی کو یقین کی طرف لے جاتا ہے۔ جو لوگ اس تخلیقی نقشہ کو رہنما بنائے بغیر دنیا کی توجیہہ کرنا چاہیں وہ صرف ذہنی انتشار (confusions) کا شکار رہیں گے، وہ اپنی تلاش کا اطمینان بخش جواب کبھی نہ پاسکیں گے۔
ناگپور میں مولانا وحید الدین خاں کی عصری اسلوب میں فکر انگیز اسلامی کتابیں اور ماہنامہ الرسالہ حسب ذیل پتہ پر دستیاب ہیں :
Think Book Shop Haidry Road, Mominpura Nagpur-440 018