Al-Risala · May 2004 · page 24

Boss is always right

الرسالہ، مئی ۲۰۰۴، صفحہ ۲۴

سوال

میرے دو بچے ہیں، دوسرا بچہ بڑا ضدی ہے۔ بار بار اس کا حیران و پریشان کرنا میرے لیے ایک مسئلہ ہے۔ میں اس مسئلہ سے کیسے نجات پاؤں۔ (ابرار احمد رفعت، سورت) جواب آپ نے لکھا ہے کہ آپ کا دوسرا بچہ بڑا ضدی ہے۔ اُس کا حیران و پریشان کرنا آپ کے لیے ایک مسئلہ ہے۔ میرے تجربہ کے مطابق ، اکثر باپ اس مسئلہ سے دوچار رہتے ہیں۔ مگر میرے نزدیک یہ کوئی مسئلہ نہیں۔ یہ حقیقتاً لا ڈ پیار کی قیمت ہے جس کو والدین عام طور پر ضد کا نام دے دیتے ہیں۔ اس طرح وہ نہ اس مسئلہ کی جڑ کو سمجھتے ہیں اور نہ اُس کو حل کر پاتے ہیں۔ میرے نزدیک لاڈ پیار (pampering) سب سے بُرا تحفہ ہے جو اکثر ماں باپ اپنے بچوں کو دیا کرتے ہیں۔ بطور خود وہ اس کو محبت سمجھتے ہیں حالاں کہ نتیجہ کے اعتبار سے وہ ایک دشمنی ہے۔ کیوں کہ ایسی روش بچہ کو ہمیشہ کے لیے غیر حقیقت پسند بنا دیتی ہے۔

سوال

ایک روز آکاش وانی پٹنہ در بھنگہ (پٹنہ ریڈیو) سن رہا تھا۔ اس میں ایک مقرر نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ۱۶۰ گھر پڑوسی میں آتے ہیں۔ یعنی ۴۰ گھر دائیں، ۴۰ گھر بائیں، ۴۰ گھر پیچھے، ۴۰ گھر آگے ۔ ایک آدمی کے چاروں طرف ۴۰ - ۴۰ گھر پڑوسی کا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ موجودہ زمانہ کا آدمی اس حدیث پر کس طرح عمل کرے گا جب کہ ۲۴ گھنٹہ کے اندر بھی ۱۶۰ لوگوں کے گھر جا کر ملاقات کرنا ممکن نہیں ہے اور اس آدمی کو ڈیوٹی بھی کرنا پڑے گا، اپنے بچوں میں کچھ وقت دینا ہوگا اور انہی اوقات میں وہ نماز بھی پڑھے گا۔ تو کس طرح ممکن ہے کہ حدیث پر عمل بھی کیا جائے اور انسان ہر کام بھی کر لے۔ (شاہ عمران حسن، مونگیر، بہار)

جواب

۱۶۰ والا قول جو آپ نے نقل کیا ہے یہ کوئی حدیث نہیں ہے۔ یہ ایک من گڑھت بات ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 2004 All issues

Printed page