Boss is always right
الرسالہ، مئی ۲۰۰۴، صفحہ ۳۲
چڑھاتی تھیں ۔ استاد محترم میری عمر تیس سال B.ED, B.A. (HINDI) کرنے کے بعد ہائی اسکول میں معلم کے فرائض انجام دے رہا ہوں ۔ معلمی کے ساتھ ہی میں نے ایکسٹرنل طالب علم کی حیثیت سے اردو ادب میں B.A ، اردو اور ہندی ادب میں .M.A کیا اور اس وقت پالیٹکس میں M.A جاری ہے۔ چھوٹا بھائی عمران بھی الرسالہ کا مستقل قاری اور آپ کا گرویدہ ہے۔ الرسالہ مشن کو مقامی سطح پر اخبار کے ذریعے عام کرنے کے لئے آپ کی اجازت کا خواہشمند ہوں۔ آپ سے درخواست ہے کہ براہ کرم ہماری رہنمائی اور سرپرستی فرمائیں ۔ (ناصر مبینی نندربار، مہاراشٹر ) جواب کام بقد رِشوق بنیں۔ کیا جاتا بلکہ بقدرامکان کیا جاتا ہے۔ آپ کے موجودہ حالات کے لحاظ سے بروقت جو کچھ آپ کے لیے ممکن ہو وہاں سے اپنے کام کا آغاز کر دیجئے۔ بقیہ چیزیں دھیرے دھیرے اپنے آپ ہوتی چلی جائیں گی۔
سوال
مولانا صاحب میرے حق میں اللہ پاک سے خاص طور پر دعا کیجئے ۔ اللہ پاک نے لوگوں سے بہت بڑے بڑے کام لیے ہیں جن میں آپ کا بھی شمار ہے۔ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں اور اب بھی کر رہا ہوں کہ میرے لئے خاص طور سے دعا کیجئے ۔ (کے رحمن)
جواب
دعا کی جاتی ہے، دعا کروائی نہیں جاتی۔ دوسری بات یہ کہ آپ حقیقت پسند نہیں ۔ حالات کے مطابق جینا سیکھیں ۔ یہ زندگی کا کوئی صحیح طریقہ نہیں کہ آدمی ایسا کام کرنا چاہے جو اس کے حالات کے اعتبار سے ممکن نہ ہو۔ اپنے ممکن سے آغاز کیجئے ۔ اپنے ناممکن سے آغاز کرنے کا خیال چھوڑ دیجئے ۔