Al-Risala · May 2004 · page 33

Boss is always right

الرسالہ، مئی ۲۰۰۴، صفحہ ۳۳

اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی کے سوالنامے کا جواب

۱۔ فلسطین کی تحریک آزادی کے سلسلہ میں یوم القدس کی اہمیت کیا ہے۔ میرے نزدیک کسی تحریک کو مسلسل متحرک رکھنے کے لیے ایک علامت کی ضرورت ہوتی ہے اور قدس بلا شبہ اسی قسم کی ایک زندہ علامت ہے۔ قدس کی اہمیت اس مسئلہ کی نسبت سے اتنی زیادہ ہے کہ غالباً اُس کا کوئی بدل ممکن نہیں۔

۲۔ میرے نزدیک یوم قدس کی مذہبی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ تحریک آزادی فلسطین سے قدس کا جڑا ہوا ہونا اس بات کی ضمانت ہے کہ تحریک آزادی فلسطین کا اسلامی پہلو کبھی اُس سے جدا نہ ہو۔ ۳۔ میرے نزدیک یوم القدس کے موقع پر مسلم دنیا کو چاہئے کہ وہ تحریک آزادی فلسطین کاری اسسمنٹ کرے، نشانہ کے اعتبار سے نہیں بلکہ میتھڈ کے اعتبار سے۔ پیغمبر اسلام کی سنت سے ثابت ہے کہ کوئی مقصد جب ایک میتھڈ کے ذریعہ حاصل نہ ہورہا ہو تو اُس کے حصول کے لیے دوسرے میتھڈ کا تجربہ کیا جائے، جیسا کہ پیغمبر اسلام نے حدیبیہ میں ایگر یمنٹ کے موقع پر کیا۔ اس معاملہ میں میری رائے یہ ہے کہ اس تحریک کے لیڈر اب تک وائلنٹ میتھڈ کے ذریعہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے کوشش کرتے رہے مگر جیسا کہ معلوم ہے، اُس کے مثبت نتائج برآمد نہ ہوسکے۔ اس تجربہ کے بعد اس تحریک کے لیڈروں کو چاہیے کہ وہ پیس فل میتھڈ کا تجربہ کریں۔ (۲۵ نومبر ۲۰۰۲)

‹ Previous page Next page › Contents of May 2004 All issues

Printed page