Al-Risala · May 2004 · page 34

Boss is always right

الرسالہ، مئی ۲۰۰۴، صفحہ ۳۴

انڈین ایکسپریس کے نمائندہ مسٹر دیویانی اونیل (Devyani Onial) نے ۱۷ جولائی ۲۰۰۳ کو صدر اسلامی مرکز کا تفصیلی انٹرویو لیا۔ موضوع تھا، اسلام اور مسلمان۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اسلامی مرکز کے مشن کے بارے میں دریافت کیا۔ ان موضوعات پر انہیں تفصیل کے ساتھ بتایا گیا۔ ایک بات یہ کہی گئی کہ یہ کہنا غلط ہے کہ اسلام میں نظرثانی کی ضرورت ہے۔ اصل یہ ہے کہ مسلمان میں نظرثانی کی ضرورت ہے، نہ کہ اسلام میں۔

انٹرنیشنل کونسل فار ورلڈ پیس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے ساؤتھ کوریا کا سفر کیا۔ وہاں کی راجدھانی سول میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس کا موضوع تھا، ورلڈایٹ اے ٹرننگ پوائنٹ (World at a Turning Point) ۔ یہ سفر ۱۹ اگست ۲۰۰۳ کو شروع ہوا اور ۱۶ اگست ۲۰۰۳ کو واپسی ہوئی۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کانفرنس کی دعوت پر اس میں شرکت کی۔ اس کی روداد انشاء اللہ ماہنامہ الرسالہ میں سفرنامہ کے تحت شائع کر دی جائے گی۔ امریکن انسٹی ٹیوٹ کے زیر انتظام ۱۹ اگست ۲۰۰۳ کو انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ایک اجتماع ہوا۔ اس اجتماع میں امریکا اور دوسرے مغربی ملکوں کے نوجوان شریک ہوئے۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اُس میں شرکت کی اور اسلام کے موضوع پر ایک تقریر کی۔ تقریر کے بعد سوال و جواب کا پروگرام ہوا۔ یہ پورا پروگرام انگریزی میں تھا۔ صدر اسلامی مرکز اس کے واحد مقرر تھے۔ ایران ٹی وی کی ٹیم نے ۲۶ اگست ۲۰۰۳ کو صدر اسلامی مرکز کا ایک تفصیلی ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر ماہ رمضان کے روزے سے تھا۔ سوال و جواب کے دوران روزہ کا انفرادی اور اجتماعی فائدہ بتایا گیا۔ انفرادی اعتبار سے روزہ کا مقصد صبر و شکر اور تقویٰ کی اسپرٹ پیدا کرنا ہے اور اجتماعی اعتبار سے اُس کا مقصد یہ ہے کہ معاشرہ میں دینی فضا بنائی جائے۔ یہ انٹرویو انگریزی میں تھا۔

سہارا سے (نئی دہلی) کے نمائندہ مسٹر سر یواستو نے ۲۶ اگست ۲۰۰۳ کو ٹیلی فون پر صدر اسلامی

‹ Previous page Next page › Contents of May 2004 All issues

Printed page