Always do your best, and ensure success.
الرسالہ، مئی ۲۰۰۴، صفحہ ۳۶
کو اسلام کے پیغام امن پر بولنے کی دعوت دی گئی تھی۔ چنانچہ انہوں نے اس میں شرکت کی۔ کالج کے ہال کی تقریباً تمام سیٹیں بھری ہوئی تھیں۔ انہوں نے ایک گھنٹہ اسلام کے موضوع پر تقریر کی۔ اُس کے بعد ایک گھنٹہ تک سوال و جواب ہوا۔ لوگوں نے کافی اطمینان کا اظہار کیا۔ آخر میں طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے صدر اسلامی مرکز نے حضرت علی کا یہ قول سنایا: قيمة المرء (The value of a man lies in excellence) ما يحسنه انہوں نے طلبہ سے کہا کہ اس قول کی روشنی میں آپ کو میں یہ نصیحت کروں گا کہ:
Always do your best, and ensure success.
۱۰| انا ڈوٹی وی کی ٹیم نے ۱۹ ستمبر ۲۰۰۳ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو ریکارڈ کیا۔ اس کا موضوع عالمی امن تھا جو ہر سال ۲۱ ستمبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ جوابات کے تحت بتایا گیا کہ امن انسان کی لازمی ضرورت ہے۔ مگر امن کا دن منا کر امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ شعوری اور تعلیمی جدوجہد کے ذریعہ لوگوں کے ذہن کی تربیت کی جائے۔ لوگوں کو ذہنی اعتبار سے امن پسند بنایا جائے۔
۱۱| بی بی سی ورلڈ سروس کے نمائندہ مسٹر سنیل لکسل (Sunil Kuksal) نے ۲۳ ستمبر ۲۰۰۳ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو ٹیلیفون پر تھا۔ اُن کا سوال یہ تھا کہ انڈیا کے ایک شہر میں ایک نیا دارالافتاء قائم ہوا ہے جس میں مسلم خاتون مفتیہ کا کام کریں گی۔ کیا شریعت میں اس کی اجازت ہے۔ جواب میں بتایا گیا کہ عورت کا مفتیہ ہونا شرعی اعتبار سے جائز ہے۔ اسلام کے دورِ اول میں خواتین مفتیہ کا کام کرتی تھیں۔ فتویٰ کے لفظی معنی رائے (opinion) کے ہیں۔ ہر عالم یا عالمہ کو یہ حق ہے کہ وہ کسی شرعی مسئلہ میں اپنے علم کی بنیاد پر رائے دے۔ مفتی یا مفتیہ کی رائے نہ عدالتی فیصلہ ہے اور نہ وہ مقدس ہے۔
۱۲| امن کے قیام کے مقصد کے تحت ایک عالمی ادارہ ہے۔ اس کا نام یہ ہے: Interreligious and International Federation for World Peace ریور یینٹ مون اس ادارہ کے چیرمین ہیں۔ ۲۹ ستمبر ۲۰۰۳ کی شام کو اس ادارہ کے تحت نئی دہلی