Always do your best, and ensure success.
الرسالہ، مئی ۲۰۰۴، صفحہ ۴۰
(Meeting of World Religious Leaders) تھا جس کا موضوع عالمی امن اور مذہبی ہم آہنگی تھا۔ مگر بعض وجوہ سے صدر اسلامی مرکز اس میں شرکت نہ کر سکے۔ تاہم موضوع سے متعلق کچھ ضروری میٹریل انہیں بذریعہ ای میل بھیج دیا گیا۔
۲۰ بہار سے موصولہ ایک خط یہاں نقل کیا جاتا ہے۔ مرکز تعمیر انسانیت اور مانو تا نر مان کیندر کے تحت تعمیری، اصلاحی اور دعوتی کام اور سرگرمیاں برابر جاری ہیں۔ کچھ ماہ قبل سے آپ کی انگریزی کتاب کا فوٹو کاپی کرا کر اور کچھ اردو کتاب چھپوا کر اور اس کا سٹ تیار کر کے لوگوں کے درمیان برائے مطالعہ مفت تقسیم کر رہا ہوں۔ کتابوں کا یہ سیٹ بنا کر پولیتھن بیگ میں پیک کر کے اردو، ہندی اور انگریزی میں خاص و عام لوگوں کے درمیان مفت میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ ماہ ’’انسان اپنے آپ کو پہچان‘‘ دو ہزار کاپیاں برائے تقسیم یہاں چھپوائی گئی ہیں۔ اردو، ہندی اور انگریزی میں آپ کی کچھ کتابوں کو ہزار دو ہزار کی تعداد میں چھپوا کر اور آپ کے مضامین کو ہینڈ بل اور فولڈر کی صورت میں چھپوا کر لوگوں میں مفت تقسیم کرنے کا سلسلہ اب جاری رہے گا۔ اردو الرسالہ شمارہ ماہ اکتوبر ۲۰۰۲ میں ’’امن کلچر‘‘ میں سے چار صفحہ کا فولڈر اگلے ماہ میں پانچ ہزار چھپوا کر تقسیم کرنے کا ارادہ ہے۔ اس میں امن کیا ہے، قرآن ایک کتاب امن، اسلام ایک مذہب امن ہے اور— امن اور تشدد میں فرق، تک فولڈر میں رہے گا۔ (عظیم الدین ضیفی، گیا) ۲۱ ۱۰ اکتوبر ۲۰۰۳ کو سوئڈن کی راجدھانی میں ایک بڑا اجتماع ہوا۔ اس میں صدر اسلامی مرکز نے دہلی سے خطاب کیا۔ یہ خطاب ٹیلیفون کے ذریعہ ہوا۔ احادیث اور آثار کی روشنی میں اسٹاک ہام میں مقیم مسلمانوں سے آدھ گھنٹہ خطاب کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لوگوں نے اس خطاب کو بہت پسند کیا۔
۲۲ دہلی میں قائم شدہ اے آر وائی گولڈ (ریڈیو چینل) کے نمائندہ نے دہلی میں ۲۵ اکتوبر ۲۰۰۳ کو صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو ٹیلی فون پر ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر اس مسئلہ سے تھا کہ حج کے بارے میں ہندوستانی حکومت جو سبسڈی دیتی ہے اس کا شرعی حکم کیا ہے۔ جواب میں بتایا گیا