Al-Risala · May 2004 · page 41

Always do your best, and ensure success.

الرسالہ، مئی ۲۰۰۴، صفحہ ۴۱

کہ وہ بالکل جائز ہے۔ تمام مسلم ملکوں میں حاجیوں کو اس قسم کی سبسڈی دی جاتی ہے۔ ٹھیک اسی طرح ہندوستانی حکومت کی سبسڈی بھی جائز ہے۔ دونوں میں کوئی فرق نہیں۔

۲۳ سہارا سے (ٹی وی چینل) کی ٹیم نے ۱۳ اکتوبر ۲۰۰۳ کو صدر اسلامی مرکز کا ٹی وی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو پر مستر ضمیر ہاشمی تھے۔ سوالات کا تعلق اسلام کے مختلف موضوعات سے تھا۔ مثلاً روزہ کے سماجی فوائد، اسلام میں جہاد کا حکم، وغیرہ۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں تمام سوالات کے جواب دئے گئے۔ ایک بات یہ کہی گئی کہ اسلام کی تعلیمات کو صرف ثواب وعذاب کی اصطلاح میں بیان کرنا کافی نہیں۔ علماء کو یہ کرنا چاہیے کہ وہ جدید ذہن کو سمجھیں اور اسلام کی تعلیمات کو ایسے انداز میں بیان کریں جو آج کے انسان کے لیے قابل فہم ہو۔ جس کو سن کر آج کا انسان یہ سمجھے کہ اسلام موجودہ زمانہ سے بھی اتناہی تعلق رکھتا ہے جتنا کہ وہ پچھلے زمانہ سے تعلق رکھتا ہے۔ ۲۴ جوہانسبرگ میں چینل اسلام انٹرنیشنل کے پروگرام کے تحت صدر اسلامی مرکز نے ۱۵ منٹ کی ایک تقریر یکم نومبر ۲۰۰۳ کو انگریزی میں کی۔ تقریر دہلی سے ٹیلی فون پر کی گئی جسے جوہانسبرگ میں ریڈیو پر نشر کیا گیا۔ اس کا موضوع اسلام اور پیس تھا۔

۲۵ انٹر ریلیجس اور انٹرنیشنل فیڈریشن فار ورلڈ پیس (IIFWP) کے زیر انتظام ایک تین روزہ سیمینار (۷۔ ۹ نومبر ۲۰۰۳) ہوا جس کا موضوع ’’لیڈرشپ‘‘ تھا۔ یہ سیمینار گڑگاؤں کے رزورٹ بسٹ ڈسٹرن کورٹ کنٹری کلب میں منعقد کیا گیا۔ اس کا پورا پروگرام انگریزی میں ہوا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور موضوع پر مختصر اظہار خیال کیا۔ ۲۶ اے آر وائی گولڈ (ریڈیو چینل) دہلی کے تحت مسٹر پرویز ہاشمی نے ۲۰ نومبر ۲۰۰۳ کو ٹیلی فون پر صدر اسلامی مرکز کا ایک انٹرویو دہلی سے ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر دو موضوع سے تھا۔ رویت ہلال اور جہاد۔ رویت ہلال کے بارے میں بتایا گیا کہ قرآن میں فمن شهد منكم الشهر فليصمه کا لفظ آیا ہے۔ اس سے یہ استنباط ہوتا ہے کہ رصد گاہ کی شہادت شرعی طور پر معتبر ہے۔ اس کو مان لیا جائے تو تمام نزاع اپنے آپ ختم ہو جائے گی۔ جہاد کے بارے

‹ Previous page Next page › Contents of May 2004 All issues

Printed page