Always do your best, and ensure success.
الرسالہ، مئی ۲۰۰۴، صفحہ ۴۵
مدھوک دہلی میں ہیں مگر وہ لوگوں سے ملاقات پسند نہیں کرتے۔ مذکورہ نوجوان مسٹر بلراج مدھوک نے مل کر صرف ایک سوال کرنا چاہتے تھے۔ وہ یہ کہ مولانا صاحب نے اپنی تقریر میں ایک واضح حوالہ دے کر کہا تھا کہ قرآن کے مطابق، قومیت کا تعلق وطن سے ہے، نہ کہ مذہب سے۔ یعنی جن لوگوں کا وطن ایک ہو ان کی قومیت بھی ایک ہوگی۔ خواہ مذہبی اعتبار سے وہ الگ الگ عقیدہ رکھتے ہوں۔ آپ نے اس کو غلط بتایا۔ لیکن آپ نے اپنے دعویٰ کے حق میں کوئی دلیل نہیں دی۔ مولانا صاحب دلیل کی زبان میں بول رہے تھے اور آپ الزام کی زبان میں۔ آپ جس بھارتیتا کے علمبردار ہیں، کیا وہ یہی ہے کہ دلیل کا جواب الزام کی زبان میں دیا جائے۔ مگر کوشش کے باوجود نوجوان مسٹر بلراج مدھوک سے ملاقات نہ کرسکے۔ دلیل کا اعتراف نہ کرنے کا یہ مزاج خود مسلمانوں میں بھی بہت بڑے پیمانہ پر موجود ہے۔ میرے تجربہ کے مطابق، حق کو پانے میں یہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ دلیل کا اعتراف کرنے کا مزاج کسی آدمی میں جتنا زیادہ ہوگا اتنا ہی زیادہ وہ حق کو پانے میں کامیاب ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ فطری تقویٰ کی زمین میں ہر شرعی تقویٰ کا ہرا بھرا باغ اُگتا ہے۔ جہاں فطری تقویٰ نہ ہو وہاں یقینی طور پر شرعی تقویٰ بھی موجود نہ ہوگا۔
نئی دہلی ۲۸ فروری ۲۰۰۴ء دعا گو وحیدالدین ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن ماہنامہ الرسالہ کا انگریزی ایڈیشن بمبئی سے شائع ہو رہا ہے۔ ایڈیشن کا نام دی اسپرچول مسیح (The Spiritual Message) ہے ۔
اس کی تفصیل یہ ہے:
دی اسپرچول مسیح ، فی کاپی - 15 روپے، سالانہ -/165 روپے ۔ خط وکتابت کا پتہ ہے:
The Spiritual Message, 302, Koldongri CHS Sahar Road, Andheri (East), Mumbai-400 099 (India)
Tel.: 2834 1654/28346079/2821 8609, Fax: 2823 6323 Email: hbshaikh@bom5.vsnl.net.in