Tel. 07152-243585, 240315
الرسالہ، جولائی ۲۰۰۴، صفحہ ۶۷
میں طعام واحد‘ کا نمونہ۔ کھانے کے دوران کانفرنس کے شرکاء سے ملاقاتیں ہوئیں ۔ ایک صاحب نے بتایا کہ ہندو طریقہ میں کھانا شروع کرتے ہوئے کیا پڑھا جاتا ہے ۔ یہ کچھ سنسکرت کے الفاظ تھے جس کا مضمون انھوں نے یہ بتایا:
I am the gastric fire, staying in every human body. I am associated with ingoing and outgoing breath; I digest all the four types of food. اسلام میں ایسے موقع پر جس چیز کی تلقین کی گئی ہے وہ سادہ طور پر صرف یہ ہے کہ آدمی یہ کہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم اور کھانا ختم کرنے کے بعد کہے: الحمد للہ الذی اطعمنی و سقانی وجعلنی من المسلمین۔
یہاں کے پرسکون ماحول میں رات کو اچھی نیند آئی۔ ۲۴ نومبر کی صبح کو ۵ بجے بستر سے اٹھا اور وضو کر کے فجر کی نماز ادا کی ۔ دعا میں یہ الفاظ زبان پر آئے ۔ اللهم انت الصاحب فی السفر وانت الخليفة في الاهل۔
اس کے بعد چہل قدمی کے لئے باہر نکلا۔ چاروں طرف نہایت سر سبز دنیا پھیلی ہوئی تھی۔ سکون کا ماحول تھا جس میں کبھی کبھی صرف چڑیوں کی آوازیں سنائی دیتی تھیں۔ اس پر فضا اور پر سکون ماحول میں ایک گھنٹہ سے زیادہ دیر تک ٹہلتا رہا۔ میرے لئے اس قسم کی چہل قدمی بیک وقت دو چیزوں کا سبب ہوتی ہے۔ جسمانی ورزش اور روحانی انسپریشن ۔ فطرت پر غور کرتے ہوئے میرے ذہن میں کائنات کا وہ پورا نقشہ آگیا جو فلکیاتی سائنس نے دریافت کیا ہے۔ سر سبز زمین کا استثنائی کرہ ، سورج کے گرد سیاروں کی گردش کا ایک حیرت انگیز نظام ، اس شمسی نظام کی وسیع تر کہکشاں میں گردش، پھر ایک بلین کہکشاؤں کا لا تعداد ستاروں کے ساتھ وسیع خلا میں گردش کرنا۔ اس قسم کی باتیں سوچتے ہوئے میری زبان سے نکلا۔ خدایا تو کتنا عظیم ہے۔ خدایا تو اپنی بے پایاں قدرت سے میری نصرت فرما۔ صبح کے وقت جب میں انسٹی ٹیوٹ کے وسیع کیمپس میں ٹہل رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ تھوڑی دیر کے بعد اور بھی کچھ لوگ نکل کر باہر آئے اور وہاں ٹہلنے لگے۔ مگر ہر ایک مکمل طور پر خاموش تھا۔ ہر
‹ Previous page Next page › Contents of July 2004 All issues