تاریخ پرستی
الرسالہ، اگست ۲۰۰۴، صفحہ ۳۹
خبر نامہ اسلامی مرکز ۱۴۳
۱۔ سہارا سے (ٹی وی چینل) کی ٹیم نے ۱۳ اکتوبر ۲۰۰۳ کو صدر اسلامی مرکز کا ٹی وی انٹرویو ریکارڈ کیا۔ انٹرویو مستر ضمیر ہاشمی تھے۔ سوالات کا تعلق اسلام کے مختلف موضوعات سے تھا۔ مثلاً روزہ کے سماجی فوائد، اسلام میں جہاد کا حکم، وغیرہ۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں تمام سوالات کے جواب دئے گئے۔ ایک بات یہ کہی گئی کہ اسلام کی تعلیمات صرف ثواب وعذاب کی اصطلاح میں بیان کرنا کافی نہیں۔ علماء کو یہ کرنا چاہیے کہ وہ جدید ذہن کو سمجھیں اور اسلام کی تعلیمات کو ایسے انداز میں بیان کریں جو آج کے انسان کے لیے قابل فہم ہو۔ جس کو سن کر آج کا انسان یہ سمجھے کہ اسلام موجودہ زمانہ سے بھی اتناہی تعلق رکھتا ہے جتنا کہ وہ پچھلے زمانہ سے تعلق رکھتا تھا۔ ۲۔ جو ہانسبرگ میں چینل اسلام انٹرنیشنل کے پروگرام کے تحت صدر اسلامی مرکز نے ۱۵ منٹ کی ایک تقریر یکم نومبر ۲۰۰۳ کو انگریزی میں کی۔ یہ تقریر دہلی سے ٹیلی فون پر کی گئی جو جو ہانسبرگ میں ریڈیو پر نشر کی گئی۔ اس کا موضوع اسلام اور پیس تھا۔
۳۔ انتر ریلیجس اور انٹرنیشنل فیڈریشن فارورلڈ پیس (IIFWP) کے زیر انتظام ایک تین روزہ سیمینار (۷-۹ نومبر ۲۰۰۳) ہوا جس کا موضوع ’’لیڈر شپ‘‘ تھا۔ یہ سیمینار گرگاؤں کے رزدرٹ بسٹ ویسٹرن کورٹ کنشری کلب میں منعقد کیا گیا۔ اس کا پورا پروگرام انگریزی میں ہوا۔ اس کی دعوت پر صدر اسلامی مرکز نے اس میں شرکت کی اور موضوع پر مختصر اظہار خیال کیا۔
۴۔ اے آر دائِی گولڈ (ریڈیو چینل) دہلی کے تحت مسر پرویز ہاشمی نے ۲۰ نومبر ۲۰۰۳ کو ٹیلی فون پر صدر اسلامک سنٹر کا ایک انٹرویو دہلی سے ریکارڈ کیا۔ سوالات کا تعلق زیادہ تر موضوع سے تھا۔ رویت ہلال اور جہاد۔ رویت ہلال کے بارے میں بتایا گیا کہ قرآن میں فمن شهد منكم الشهر فليصمہ کا لفظ آیا ہے۔ اس سے یہ استنباط ہوتا ہے کہ رصد گاہ کی شہادت شرعی طور پر معتبر ہے۔ اس کو مان لیا جائے تو تمام نزاع اپنے آپ ختم ہو جائے گی۔ جہاد کے بارے میں بتایا گیا کہ جہاد اسلام میں صرف دفاع کے لیے ہے اور اس کا حق صرف باقاعدہ حکومت کو حاصل ہے۔ موجودہ زمانہ میں جہاد کے نام سے جو غیر حکومتی سرگرمیاں جاری ہیں ان میں سے کوئی بھی شرعی جہاد نہیں ہے۔ ۵۔ واردھا میں قائم شدہ انسٹی ٹیوٹ آف گاندھین اسٹڈیز کے تحت مختلف مذاہب کا ایک سیمینار ہوا۔ یہ پانچ دن (۲۳-۲۷ نومبر ۲۰۰۳) تک جاری رہا۔ اس میں ہر مذہب کے لیے ایک دن خاص کیا گیا تھا۔ ۲۶ دسمبر کا دن اسلام کے لیے مخصوص تھا۔ صدر اسلامی مرکز نے اس کی دعوت پر اس میں شرکت کی۔ ۲۶ دسمبر کے اس پروگرام میں تفصیل کے ساتھ اسلام کا تعارف پیش کیا گیا۔ تقریر کے بعد سوال وجواب کا پروگرام ہوا۔ اس کی روداد انشاء اللہ الرسالہ میں شائع کردی جائے گی۔
‹ Previous page Next page › Contents of August 2004 All issues