Al-Risala · August 2004 · page 43

Religions in the Indic Civilisation

الرسالہ، اگست ۲۰۰۴، صفحہ ۴۳

امن کا مذہب ہے۔ اسلام کے نام پر تشدد کرنے سے کوئی تشدد اسلامی نہیں بن جاتا۔ تشدد بہ ہر حال میں برا ہے۔ تشدد سے کبھی کوئی بہتر نتیجہ حاصل نہیں ہو سکتا۔

۱۶۔ اٹلی کی ایک مذہبی تنظیم ہے۔ اُس کا نام یہ ہے: Association Culture Yogarmonia اس کا صدر دفتر نوائے (Noale) میں ہے۔ اس کے چیرمین اٹمبری ماریو (Atombri Morio) ہیں۔ اس تنظیم کے سات ذمہ داروں کا ایک وفد اپنے چیرمین کی قیادت میں ۵ جنوری ۲۰۰۳ء کو اسلامی مرکز آیا اور تقریباً دو گھنٹہ رہا۔ انہوں نے اسلام اور روحانیت کے موضوع پر صدر اسلامی مرکز سے تفصیلی بات کی۔ آخر میں انہیں ایک مسنون دعا سنائی گئی۔ اس کو انہوں نے بہت پسند کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دعا کو ہم اپنے اجتماعات میں پڑھیں گے۔ اُن کی فرمائش کے مطابق، یہ دعا تین طریقہ پر لکھ کر انہیں دی گئی۔ عربی متن، عربی الفاظ کو رومن رسم الخط میں اور پوری دعا کا انگریزی ترجمہ۔ وہ دعا یہ تھی: اللهم انت السلام و منك السلام و اليك يرجع السلام۔ ربنا حينا بالسلام و ادخلنا دارك دارالسلام۔ تبارکت ربنا و تعالیت يا ذا الجلال والاكرام ۔

۱۷۔ آل انڈیا ریڈیو (نئی دہلی) کے نمائندہ مسٹر اے ایم رضا نے ۱۳ جنوری ۲۰۰۳ء کو صدر اسلامی مرکز کا ایک ریڈیو انٹرویو ریکارڈ کیا۔ یہ ’’صدائے سرحد‘‘ کے تحت تھا۔ سوال یہ تھا کہ حال میں ہند۔ پاک تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے جو کوششیں ہوئی ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان بس اور ریل چلائی گئی ہے اُس پر کیا تاثر ہے۔ بتایا گیا کہ یہ کوششیں اچھی ہیں۔ مگر ان سے کسی بڑے نتیجہ کی امید نہیں۔ بڑے نتیجہ کے لیے زیادہ گہری بنیادوں پر فیصلہ لینا ہوگا۔ ۱۸۔ ستیہ سائی انٹرنیشنل سینٹر (نئی دہلی) میں ۱۴ جنوری ۲۰۰۳ء کو ایک سیمینار تھا۔ اس میں ملک کے مختلف اسکولوں کے پرنسپل شریک ہوئے۔ صدر اسلامی مرکز کو یہ دعوت دی گئی کہ اس میں پانچ انسانی اقدار اسلام کی روشنی میں بتائیں۔ وہ اقدار یہ ہیں:

Truth, Right Conduct, Love, Peace, Non-violence.- اس موقع پر صدر اسلامی مرکز کو ایک گھنٹہ کا وقت دیا گیا تھا۔ انہوں نے تفصیل کے ساتھ مذکورہ موضوع پر قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت کی۔

۱۹۔ آرنج، کیلی فورنیا (امریکہ) میں ایک اعلیٰ سطح کا ادارہ ہے۔ اُس کا نام یہ ہے: Global Ethics and Religion Forum اس ادارہ کا ایک ٹیم ۱۵ جنوری ۲۰۰۳ء کو اسلامک سینٹر میں آئی۔ اُس میں ڈاکٹر جوزف رنزو (Joseph Runzo) اور ڈاکٹر نینسی ایم مارٹن (Nancy M. Martin) وغیرہ شامل تھے۔ وہ اسلام اور مسلمان کے بارہ میں صدر اسلامی

‹ Previous page Next page › Contents of August 2004 All issues

Printed page