Al-Risala · September 2004 · page

‘‘The most things in life are not things.’’

الرسالہ، ستمبر ۲۰۰۴

گواور کہ ہر دشمن انسان آپ کا ایک امکانی دوست (potential friend) ہے۔ ایسی حالت میں بہترین پالیسی یہ ہے کہ آپ اس امکان (potential) کو واقعہ (actual) بنائیں ۔ آپ بظاہر دشمن کو اپنے دوستوں کی فہرست میں شامل کر لیں۔

متحدہ عرب امارات (United Arab Emirates) سات چھوٹی ریاستوں کا ایک مجموعہ ہے۔ یہ تمام ریاستیں جزیرہ نما ئے عرب کے ساحلی مقامات کو کاٹ کر بنائی گئی ہیں۔ وہ سب خلیج عرب کے ساحل پر واقع ہیں۔ عرب امارات کا مجموعی رقبہ ۸۳۶۵۰ مربع کلومیٹر ہے۔ عرب امارات کی سات ریاستوں کے نام یہ ہیں: ابوظبی ، دبئی، عجمان، شارجہ، ام القیوان (Umm al qaiwain)، راس الخیمہ اور فجیرہ۔ اس یونین کا قیام ۱۹۷۱ میں ہوا۔ عرب امارات کے اس مجموعہ کی راجدھانی ابوظبی کا شہر ہے۔

عرب امارات کا بیشتر حصہ ریگستان ہے۔ یہاں کا موسم گرم اور خشک ہے۔ بارش کا اوسط سال میں صرف تین سے چار انچ تک ہے۔ گرمی کے موسم میں بعض مقامات پر درجہ حرارت ۴۶ ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔ یہاں کی شہری آبادی میں زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہے جو انڈیا یا پاکستان اور ایران سے ہجرت کر کے آئے ہیں۔ یہاں کی سرکاری زبان عربی ہے۔ مگر تعلیم یافتہ لوگوں میں انگریزی زبان کا بھی کافی رواج ہے۔

ایک مسافر نے بتایا کہ وہ دبئی ایرپورٹ پر کسی فلائٹ کے انتظار میں بیٹھا ہوا تھا۔ اتنے میں ایک عرب لڑکی آئی اور پاس کی سیٹ پر بیٹھ گئی۔ مسافر نے اس سے ایک سوال پوچھا۔ مسافر نے اپنا سوال عربی زبان میں کیا تھا۔ مگر لڑکی نے اس کا جواب انگریزی زبان میں دیا۔ مسافر نے اس سے پوچھا کہ کیا تم انگریزی زبان جانتی ہو۔ لڑکی نے فخریہ انداز میں کہا آف کورس (of course) عرب امارات کی آبادی زیادہ تر یہاں کے شہروں میں رہتی ہے۔ عرب امارات کی آمدنی کا زیادہ انحصار تیل کی دولت پر ہے۔ یہاں کی فی کس آمدنی بہت زیادہ ہے:

The United Arab Emirates has one of the highest levels of per capita income in the world. (18/862)

‹ Previous page Next page › Contents of September 2004 All issues

Printed page