Al-Risala · November 2004 · page 16

hammering, hammering, hammering.....

الرسالہ، نومبر ۲۰۰۴، صفحہ ۱۶

اسلام سے ہی مجھے خدا کا کریشن پلان (creation plan) معلوم ہوا اور مجھے اپنے جینے کا مقصد ملا۔ جنت اور دوزخ جو پہلے میرے لئے تصوراتی دنیا (imaginary world) تھے اب میرے لئے وہ حقیقت ہیں۔ اور میں اب اپنے ہر عمل کو دیکھتا ہوں کہ یہ مجھے جنت میں لے جائے گا یا جہنم میں۔ اس طرح میری نفرت پیار میں بدل گئی اور اب میرے لئے ہر انسان اسی خدا کا کریشن ہے جس کا ایک حصہ میں خود ہوں۔ قرآن جس کو میں پہلے کچھ بھی نہیں سمجھتا تھا اب وہ میرے لئے زندگی کی گائیڈ بک (guide book) بن گیا ہے۔ ان سب وجوہوں سے میں آج یہ کہہ سکتا ہوں کہ میری شخصیت میں 360 ڈگری تبدیلی آچکی ہے۔ اور یہ سب مولانا کی انتھک کوششوں سے ہوا۔ مولانا نے مجھے انٹیلکچول لیول (intellectual level) پر میرے مائنڈ کو ایڈریس (address) کیا جسے کوئی بھی نہیں کر سکتا تھا۔ اور اب میری خدا سے یہی دعا ہے کہ میری طرح کے سب نوجوان اسی طرح بدل جائیں۔ ان کی نفرت اور کنفیوزن (confusion) محبت اور اسپرپچول ڈسکوری (spiritual discovery) میں بدل جائے۔ سنتھی ملہوترا: یکم اکتوبر ۲۰۰۲ میری زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ (turning point) تھا۔ اس دن نے میری زندگی کے معنی بدل دئے۔ میں بہت وہمی (superstitious) لڑکی تھی جس کا دن مندر سے شروع ہوتا تھا۔ صبح صبح تیار ہو کر میں اپنے بھگوان سے مندر میں ملنے جایا کرتی تھی جو کہ روزانہ کی پریکٹس بن گئی تھی۔ سپر سٹیشن (superstition) کی یہ حد تھی کہ میرے کپڑے دنوں کے حساب سے ہوتے تھے۔ جہاں بھی کوئی مسئلہ ہوتا میں اپنے بھگوان سے شکایت کرتی اور اس کا حل ڈھونڈنے کے لئے مندر جاتی۔ لیکن مولانا سے ملنے کے بعد میرے اندر یہ سوالات اٹھنے لگے کہ کیا مجھے میرے بھگوان سے ملنے کے لئے مندر جانا پڑے گا۔ مجھے سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ مندر کے اتنے چکر کاٹ کر بھی کیوں میرے مسئلے حل نہیں ہوتے۔ مولانا سے ملنے کے بعد مجھے سمجھ آیا کہ یہ سارے مسئلے مسئلے نہیں بلکہ ٹیسٹ کے پرچے ہیں۔ جن کو اگر ٹولیریٹ کریں گے تو اس کا ریوارڈ (reward) ہم کو جنت کی شکل میں ملے گا۔ مولانا سے ملنے کے بعد مجھے خدا کا کریشن پلان سمجھ میں آیا اور میری کسٹمرم والی اپروچ تجریاتی اپروچ میں بدل گئی ۔ مجھے وہ سچائی مل گئی جس کی میری آتما کو تلاش تھی۔

‹ Previous page Next page › Contents of November 2004 All issues

Printed page