Al-Risala · November 2004 · page 38

رب انی مغلوب فانتصر

الرسالہ، نومبر ۲۰۰۴، صفحہ ۳۸

کرتے ہوئے کہا کہ سفارش سے آپ کو جو چیز ملے گی وہ صرف کوئی چھوٹا جاب (job) ہو گا ، بڑی ترقی نہیں۔ آپ نے کمپیوٹر کی لائن پکڑی ہے۔ اس میں آپ خوب محنت کیجئے اور اچھے ایکسپرٹ (expert) بن جائیے، پھر ترقی ہی ترقی ہے۔ مشہور مثل ہے کہ ٹاپ کی جگہ ہمیشہ خالی رہتی ہے: There is always room at the top ہماری گاڑی کے جو ڈرائیور تھے ان کا نام منجیت سنگھ تھا۔ سردار منجیت سنگھ سے ہم نے پوچھا کہ آپ بہت دن سے گاڑی چلا رہے ہیں۔ یہ بتائیے کہ روڈ ایکسیڈنٹ (road accident) سے بچنے کا راز کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ زیادہ ایکسیڈنٹ اس لئے ہوتے ہیں کہ گاڑی چلانے والے نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہیں۔ اس لئے ڈرائیور کو چاہئے کہ وہ شراب پی کر گاڑی نہ چلائے۔ ۳ جون کی شام کو مسٹر کرپال سنگھ کے خاندان اور رشتہ کی عورتیں ان کے گھر پر اکٹھا ہو گئیں ۔ یہ عورتیں چاہتی تھیں کہ میں ان کے بیٹے اور شوہر کے لئے کوئی دعا بتاؤں۔ میں نے ان کو دعا بتائی۔ ایک خاتون نے کہا کہ ان کا شوہر بہت زیادہ غصہ ہوتا ہے۔ میں نے کہا کہ جب بھی انھیں غصہ آئے تو آپ بالکل چپ ہو جائیے اور دل ہی دل میں یہ دعا پڑھیے:

رب انی مغلوب فانتصر

ایک اور خاتون نے کہا کہ میرے بیٹے کے لئے کوئی دعا بتائیے کہ اس کو اچھا جاب (job) مل جائے ۔ میں نے ان کو یہ دعا لکھ کر دی:

رب افتح لی أبواب رحمتك

میں نے کہا کہ آپ روزانہ دو وقت اس دعا کو پڑھیں، رات کو سونے سے پہلے ہاتھ منہ دھو کر اس دعا کو دس بار دہرائیں اور پھر چپ چاپ سو جائیں اور پھر جب صبح کو اٹھیں تو دوبارہ ہاتھ منہ دھوئیں اور اس دعا کو دس بار پڑھیں۔

بلسوری میں بہت سے ہندوؤں سے ملاقات ہوئی۔ ان میں مرد بھی تھے اور عورتیں بھی۔ ان سب لوگوں سے روحانیت کے انداز میں اسلام پر گفتگو ہوئی۔ ہر ایک کا رد عمل مثبت اور تعمیری تھا۔ سب

‹ Previous page Next page › Contents of November 2004 All issues

Printed page