Boss is always right
الرسالہ، نومبر ۲۰۰۴، صفحہ ۴۴
زیادہ آیتوں پر مبنی قرآن بیشتر ساتویں صدی عیسوی کی شاعرانہ عربی سے عبارت ہے۔ “ یہ تبصرہ غلط نہی پر مبنی ہے۔ یہ صحیح ہے کہ قرآن میں قانونی احکام والی آیتیں نسبتاً بہت کم ہیں۔ مگر یہ کہنا غلط ہے کہ بقیہ کئی ہزار آیتیں شاعری کی چیز ہیں۔ اصل یہ ہے کہ یہ آیتیں قرآن کے تصورات و نظریات سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان آیتوں کا مقصد یہ ہے کہ طاقتور اسلوب میں قرآنی آئیڈیالوجی کو بتایا جائے جس کو قرآن میں قولا بلیغاً فی انفسہم کہا گیا ہے۔ یعنی وہ اسلوب جو دماغ کو جگائے اور لوگوں کے اندر فکری انقلاب برپا کرے_ ونود کمار پاڈیا (ٹرافک کنٹرول، دہلی) سے ملاقات ہوئی۔ میں نے ان سے پوچھا کہ دہلی میں گاڑیاں بڑھتی جارہی ہیں اور پار کنگ (parking) کا پرابلم بہت زیادہ ہوگیا ہے۔ اس کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری سمجھ سے اصل بات یہ ہے کہ ہمارے یہاں پبلک ٹرانسپورٹ (public transport) کا سسٹم (system) اچھا نہیں ہے۔ اس لئے لوگ زیادہ کاریں خرید رہے ہیں۔ اگر لوگوں کو یہ پتہ ہو کہ جب وہ گھر سے نکلیں گے تو بہت آسانی سے ان کو سڑک پر ایک اچھی بس مل جائے گی جو ٹائم پر انھیں وہاں پہنچادے گی جہاں انھیں جانا ہے۔ جہاں اس طرح کا قابلِ اعتماد پلک ٹرانسپورٹ موجود ہو تو لوگ بسوں سے جانا پسند کریں گے اور کاریں خریدنے کا رجحان کم ہو جائے گا۔
شام کو ہماری ٹیم بلسوری سے واپس روانہ ہوئی ۔ روڈ سے سفر کرتے ہوئے ہم لوگ شام کو پانچ بجے دہلی واپس آئے۔
سفر کے آخر میں ایک ساتھی سے میں نے پوچھا کہ اس پورے پروگرام کے بارے میں اپنا تاثر (impression) بتائیے۔ انھوں نے کہا کہ بہت اچھا لگا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ مگر میرے دماغ کی ساری کھڑکیاں نہیں کھلیں۔ پوچھنے پر انھوں نے بتایا کہ میرے گھر میں میری بیوی، بچے اور میری ماں ہیں۔ گھر کی ذمہ داریوں کو مجھے سنبھالنا ہے۔ ایسی حالت میں میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اس کے ساتھ میں اپنی دینی ذمہ داریوں کو کس طرح ادا کروں۔ میں نے کہا کہ یہ کوئی عذر (excuse) نہیں
‹ Previous page Next page › Contents of November 2004 All issues