Al-Risala · February 2004 · page 35

نئی دہلی ۵ نومبر ۲۰۰۳ دعا گو وحید الدین

الرسالہ، فروری ۲۰۰۴، صفحہ ۳۵

حکمت ہے جس کی بنا پر قرآن کی ترتیب نزول اُس کی ترتیب تلاوت سے مختلف ہے۔ تلاوت کے لیے آج بھی مصحفی ترتیب ہی پر عمل کیا جائے گا لیکن جب دعوت و تبلیغ کا معاملہ ہو تو سامعین کی نسبت سے قرآن کا ایسا حصہ اُن کے سامنے لایا جائے گا جس میں انہیں محسوس ہو کہ بوقتِ خطاب اُن کے ذہن میں جو سوالات تھے وہ ایڈریس ہورہے ہیں۔

سوال

میں انجینیرنگ کالج کا طالب علم ہوں۔ میری عمر ۲۳ سال ہے۔ میں ایک اچھا کرکٹ کھلاڑی ہوں۔ میں انٹرنیشنل کرکٹ کھلاڑی بننا چاہتا ہوں۔ میں کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات پر عمل بھی کرتا ہوں۔ اس بابت ایک سوال مجھے اکثر پریشان کرتا رہتا ہے۔ وہ یہ کہ کیا اسلام میں کرکٹ کھیلنا اور اس کو ذریعہ معاش بنانا جائز ہے یا نہیں ۔ (اقبال رشید بیگ، سری نگر، کشمیر) جواب کرکٹ یا اور کوئی گیم اسلام میں منع نہیں۔ گیم کے ذریعہ اگر آپ اپنی معاش حاصل کریں تو یہ بھی اسلام میں جائز ہوگا۔ البتہ جو چیز اسلام میں منع ہے وہ یہ ہے کہ آدمی میچ فکسنگ کرے یا وہ خدا کی عبادت میں اُس سے غافل ہو جائے۔

سوال

ہمارا ایک سوال ہے۔ وہ یہ کہ ملک کی ایک مشہور تنظیم اس وقت ایک مہم چلا رہی ہے کہ پسماندہ طبقات کو ساتھ لے کر اور ان سے اتحاد پیدا کر کے حالات کا رخ موڑا جائے ، کیا صرف پسماندہ طبقات کو ساتھ لے کر کامیابی مل سکتی ہے۔ اس سلسلہ میں آپ کی رائے جاننا چاہتے ہیں۔ (عبد العلیم قاسمی، امتیاز احمد خاں مفتاحی، عادل آباد)

جواب

دلت۔ مسلم اتحاد کا نعرہ کوئی نیا نعرہ نہیں۔ ملت۔ مسلم اتحاد کی بات بار بار کی گئی ہے اور ہر بار وہ ناکام ہوئی ہے۔ موجودہ کوشش بھی یقینی طور پر اس مقصد میں ناکام ہوگی۔ اگر آپ کو تفصیل معلوم ہو تو یہ

‹ Previous page Next page › Contents of February 2004 All issues

Printed page